میاں خاندان، باغبانپورہ
میاں خاندان باغبانپورہ، لاہور کا اعزازی و مشہور خاندان ہے۔
تاریخ
ترمیمپاغبانپورہ لاہور کا میاں خاندان جو ناظم شالہمار باغ رہا، آرائیں قوم سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کے بڑوں نے پندروی صدی عیسوی میں قدیم لاہور شہر کے وسط میں اسحاق پور کے نام سے ایک بستی آباد کی۔ بنیادی طور پر یہ لوگ زمیندار تھے اور اس وسیع علاقے کو کاشتکاری کی غرض سے ہی آباد کیا۔ 1641ء میں جب مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے لاہور کے قریب شالامار باغ تعمیر کرنے کا حکم دیا تو ماہرتعمیرات نے باغ کی تعمیر کے لیے اسحاق پور کا انتخاب کیا۔ شہنشاہ شاہ جہاں نے اس وقت خاندان کے سربراہ میاں محمد یوسف عرف مہر مہنگا کو زمین کے بدلے منہ مانگی قیمت ادا کرنا چاہی تو محمد یوسف نے باغ کے لیے درکار زمین بادشاہ کو بلامعاوضہ بطور تحفہ ہی پیش کر دی۔ شاہجہاں اس قدر فراغ دلی سے بے حد متاثر ہوا اور اسی خاندان کو شالامار باغ کا ناظم مقرر کرتے ہوئے باغبانپورہ کی جاگیر بھی عطا کر دی۔ بعد ازا اس خاندان کی دیانتداری سے متاثر ہوتے ہوئے شہنشاہ شاہجہاں نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے 'میاں' کا وراثتی خطاب بھی عطا کیا جو آج تک اس خاندان کے ناموں سے منسلک ہے۔ میاں خاندان زراعت اور صنعت کے اعتبار سے شہرت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کے اکثر لوگ فوج اور اعلی سرکاری عہدوں پر بھی فایز رہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انگریزوں کے ہندستان پر حکومت قائم کرنے پر یہ خاندان ان چند اولین خاندانوں میں شامل تھا جنھوں نے بدلتے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی نسل کو اعلی تعلیم کے لیے انگلستان بھیجا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں اس خاندان نے ہندستان کے پہلے مسلم چیف جسٹس میاں شاہدین، جسٹس میاں سر محمد شفیع، میاں سر محمد شاہنواز، بیگم جہاں آرا شاہنواز، میاں بشیر احمد، میاں افتخارالدین اور پاکستان کے پہلے چیف جسٹس میاں سر عبد الرشید جیسے نامور رہنما پیدا کیے۔ میاں خاندان باغبانپورہ اور شالامار باغ، لاہور کے درمیانی علاقہ میں آباد رہا پر اب زیادہ تر نئی نسل لاہور شہر کے جدید علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ 1962ء میں جنرل ایوب خان کے مارشل لا کے نفاذ کے بعد شالامار باغ کا نظام حکومت وقت نے میاں خاندان سے لے کر محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کر دیا۔ اِس خاندان کے بیشتر افراد باغبانپورہ میں اپنے خاندانی قبرستان میں مدفون ہیں۔ یہ تاریخی اہمیت کا حامل قبرستان آج بھی اس خاندان کی نجی ملکیت ہے، جسے میاں محمد یوسف عرف مہر مہنگا نے سولہویں صدی عیسوی میں اپنی ذاتی زمین کے ایک حصہ پر باغیچے کی شکل میں قائم کیا تھا۔
میاں خاندان کی مشہور شخصیات
ترمیم- میاں محمد یوسف عرف مہر منگا، شالامار باغ، لاہور کا مشہور زمیندار۔مغل شہنشاہ شاہ جہاں کی جانب سے خطاب میاں عطاء ہوا۔
- نواب میاں فاضل بخش ولد میاں محمد یوسف، شہنشاہ اورنگزیب نے آپ کو نواب مقرر کیا۔
- میاں قادر بخش نادر (1800ء)، انجینئر، طبیب، دانشور، شاعر، ادیب۔
- جسٹس میاں شاہ دین (1868ء–1918ء)، برٹش راج کے پہلے مسلمان منصف اعظم، شاعر اور ادیب۔
- سر میاں محمد شفیع (1869ء-1932ء)، بیرسٹر، سیاست دان، بانی مسلم لیگ پنجاب۔
- میاں بشیر احمد ولد میاں شاہدین؛ شاعر، ادیب، سیاست دان، سفیر۔
- میاں سر محمد شاہنواز (1869ء–1932ء)، رکن وائسراے ایگزیکٹو کونسل۔
- میاں عبد الحمید خان صاحب؛ کشمیر میں اقسقال کے اعہدہ پر فائز رہے۔
- بیگم امیرالنساء (1879ء-1959ء)، سیاست دان، سماجی کارکن، بانی انجمن خواتین اسلام 1908۔
- جسٹس میاں عبدالرشید (1889ء–1981ء)، پہلے منصف اعظم پاکستان (1949ء–1954ء)
- میاں افتخار الدین (1907ء–1962ء)، سیاست دان، بانی روزنامہ امروز اور پاکستان ٹائمز۔
- بیگم جہاں آراء شاہنواز (1896ء–1979ء)، نامور سیاست دان، سماجی کارکن، ادیب۔
- ممتاز شاہنواز (1912ء–1948ء)، سیاست دان، ادیب۔
- نسیم جہاں بیگم دختر میاں شاہنواز