میاں یاور زمان

پاکستان میں سیاستدان

میاں یاور زمان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی کے رکن تھے۔ وہ 2002 سے مسلسل الیکشن جیت رہے ہیں۔ وہ میاں محمد زمان کے صاحبزادے ہیں۔

میاں یاور زمان
معلومات شخصیت
پیدائش 21 مارچ 1961ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوکاڑہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-188  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

میاں یاورزمان 21 مارچ 1961 کو اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی۔ انھوں نے 1980 میں گورنمنٹ کالج اوکاڑہ سے گریجویشن کیا اور بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

میاں یاورزمان 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 191 (اوکاڑہ-VII) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [3] انھوں نے 28,355 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کو شکست دی۔[4] وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 191 (اوکاڑہ-VII) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [5] انھوں نے 16,975 ووٹ حاصل کیے اور ایک آزاد امیدوار کو شکست دی۔[6] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 191 (اوکاڑہ-VII) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ جون 2013 میں، انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے آبپاشی بنایا گیا جہاں انھوں نے نومبر 2016 تک خدمات انجام دیں۔ نومبر 2016 میں کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے، انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری بنایا گیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 188 (اوکاڑہ-VI) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1434
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  4. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018 
  5. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018 
  6. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018