میر احمد یار خان
اعلیٰ حضرت خان اعظم ہزہائنس بیگلربیگی امیر الامراء الحاج میر احمد یار خان بلوچ جی۔سی۔آئی۔ای خان آف قلات لورالائی میں پیدا ہوئے۔ تکمیل تعلیم کے بعد 1921ء میں بلوچستان میں گورنر جنرل کے ایجنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ مقرر ہوئے۔ 1923ء میں فوجی تربیت حاصل کی اور ژوب ملیشیا میں سکینڈ لیفٹنٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔1928ء میں قلات کے ولی عہد بنے 30 ستمبر کو والد کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے۔ 1958ء میں بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیے گئے اور کچھ عرصہ لاہور میں نظر بند رہے۔ 3 جنوری 1974 کو بلوچستان کے گورنر مقرر ہوئے اور مارشل لا کے نفاذ تک اس عہدے پر فائز رہے۔
میر احمد یار خان | |
---|---|
مناصب | |
گورنر بلوچستان [1] | |
برسر عہدہ 2 جنوری 1974 – 5 جولائی 1977 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1902ء قلات |
وفات | سنہ 1979ء (76–77 سال) قلات |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Ahmad Yar Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022