میر اکبر علی خان سکندر جاہ، آصف جاہ سوم
میر اکبر علی خان یا آصف جاہ سوم (پیدائش: 11 نومبر 1768ء – وفات: 21 مئی 1829ء) ریاست حیدرآباد کا چھٹا نظام تھا جس نے 1803ء سے 1829ء تک حکمرانی کی۔
میر اکبر علی خان سکندر جاہ، آصف جاہ سوم | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 نومبر 1768 حیدر آباد |
وفات | 21 مئی 1829 (61 سال) حیدر آباد |
مدفن | خلد آباد، مکہ مسجد |
شہریت | ![]() |
اولاد | ناصر الدولہ |
والد | علی خان آصف جاہ ثانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مقتدر اعلیٰ |
درستی - ترمیم ![]() |

سوانح ترميم
سکندر جاہ کی پیدائش 11 نومبر 1768ء کو چومحلہ محل، حیدرآباد دکن میں ہوئی۔ سکندر جاہ کے والد نظام علی خان آصف جاہ ثانی اور والدہ تہنیت النساء بیگم تھیں۔
ازدواج ترميم
سکندر جاہ کی شادی جہاں پرور بیگم صاحبہ سے مئی 1800ء میں ہوئی جو حاجی بیگم کے نام سے مشہور تھی۔دوسری بیوی فضیلت النساء بیگم تھی جنہیں چاندنی بیگم بھی کہا جاتا تھا۔
عہد حکومت ترميم
سکندر جاہ کے عہدِ حکومت میں سکندر آباد میں برٹش راج کے ابتدائی چھاؤنی بنائی گئی لیکن سکندر آباد کے علاوہ انگریزوں کو حیدرآباد، دکن میں عام گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں تھی۔ سکندر جاہ کے دور میں اُس کا بیٹا صمصام الدولہ میر بشیر الدین علی خان اُس کے بھائی ناصر الدولہ کا دفاعی مشیر تھا۔ سکندر جاہ نے اپنے عہد میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ کوئی سیاسی معاہدہ نہیں کیا۔
وفات ترميم
سکندر جاہ کی وفات 61 سال کی عمر میں 21 مئی 1829ء کو چومحلہ محل، حیدرآباد دکن میں ہوئی۔
مزید دیکھیے ترميم
حوالہ جات ترميم
ویکی ذخائر پر میر اکبر علی خان سکندر جاہ، آصف جاہ سوم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ میر اکبر علی خان سکندر جاہ، آصف جاہ سومآصف جاہی خاندانماقبل نظام حیدرآباد
6 اگست 1803ء— 21 مئی 1829ءمابعد