میلویل فرانسس " پین " پینگلی (پیدائش: 17 مارچ 1901ء) | (انتقال: 24 ستمبر 1973ء) نیوزی لینڈ کے کرکٹ امپائر تھے ۔ وہ 1946ء اور 1952ء کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں میں کھڑے رہے۔ [1] پینگلی نے کرائسٹ کالج، کرائسٹ چرچ، میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ البانس کے لیے کرائسٹ چرچ میں سینئر کلب کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے 1930ء کی دہائی میں امپائرنگ کی اور 1937ء اور 1955ء کے درمیان 19 فرسٹ کلاس میچوں کی امپائرنگ کی جن میں سے زیادہ تر ویلنگٹن میں ہوئے۔ [2] انھوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلے 2ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔ مارچ 1946ء میں ویلنگٹن اور مارچ 1947 میں کرائسٹ چرچ نیز 1951ء اور 1952ء میں دو دیگر ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی۔ [2]

میلویل پینگلی
ذاتی معلومات
مکمل ناممیلویل فرانسس پینگلی
پیدائش17 مارچ 1901(1901-03-17)
کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ
وفات24 ستمبر 1973(1973-90-24) (عمر  72 سال)
ویلنگٹن، نیوزی لینڈ
عرفپین
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر4 (1946–1952)
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 14 جولائی 2013

انتقال

ترمیم

ان کا انتقال 24 ستمبر 1973ء کو ویلنگٹن، نیوزی لینڈ میں 72 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Melville Pengelly"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2013 
  2. ^ ا ب "Pen Pengelly as Umpire in First-Class Matches"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2021