میناکھیم یوسیشکن
میناکھیم یوسیشکن ( روسی: Авраам Менахем Мендл Усышкин ابرہم میناشیم مینڈل یوسکین ، Hebrew אוסישקין) 14 اگست 1863ء تا 2 اکتوبر 1941ء) روسی نژاد صہیونی رہنما اور یہودی قومی مد کا سربراہ تھا-
میناکھیم یوسیشکن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 اگست 1863ء [1] |
وفات | 2 اکتوبر 1941ء (78 سال)[1] یروشلم |
شہریت | سلطنت روس سوویت اتحاد |
جماعت | أحباء صہیون |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بومن ماسکو اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی |
پیشہ | انجینئر |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی [2] |
درستی - ترمیم |
میناکھیم یوسیشکن روسی سلطنت کے بیلاروس کے علاقےڈوبروانا میں پیدا ہوا ۔ 1889ء میں، اس نے ماسکو ریاستی تکنیکی جامعہ سے تکنیکی مہندس کی حیثیت سے گریجویشن کی،جسے آج کل بومن ماسکو اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ بیلؤ تحریک اور احباء صہیون کی ماسکو کی شاخ کے بانیوں میں شامل تھے۔ وہ احد ہام کے قائم کردہ بنی موشی انجمن میں بھی شامل ہوئے۔ 1891ء میں، انھوں نے فلسطین کا پہلا سفر کیا۔ [3]
انھوں نے پہلےصہیونی اجتماع کے نگران (سیکرٹری) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ چھٹےصہیونی اجتماع میں انھوں نے یوگنڈا منصوبے کی مخالفت کی۔
وہ پہلی جنگ عظیم کے بعد پیرس امن کانفرنس میں شامل یہودی نمائندوں میں شامل تھے۔ [3]
1919ء میں، یناکھیم یوسیشکن نے فلسطین کی جانب علیا کیا - 1920ء میں انھیں فلسطین میں صیہونی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ [3] اپنے رسالے "ہمارے پروگرام" میں انھوں نے عمالی صیہونیت پر مبنی گروہی آبادکاری کی وکالت کی تھی۔ ان کے زیر اثر ، صیہونی تحریک نے زرعی بستیوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں اور یہودی کثیر فنیاتی (پولی ٹیکنک)- جو بعد میں ٹیکنیون (اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- اسرائیلی تکنیکی ادارہ) کہلایا کے قیام کی فعال طور پر حمایت کی۔
1923ء میں وہ یہودی قومی مد کے صدر منتخب ہوئے جس کی سربراہی انھوں نے اپنی موت تک کی۔ یوسیشکن ، ہیفر ، یزرعیل اور بیت شان وادیوں میں بڑے اراضی کے حصول کے پیچھے ان کی کاوش کارفرما تھی۔
اپنی 70ویں سالگرہ پر، یوسیشکن نے اپنے یروشلم کے محلہ ریحاویہ کی سڑک پر تمام علامتی نشانات ریکوو یہودا ہالیوی سے تبدیل کر کہ، ریکوو یوسیشکن کردئے جومقامی آرمینیائی ہنرمندوں کی جانب سے نئے خزافی (سیرامک) علامات مہیا کیے گئے تھے. [4]
1941ء میں 78 سال کی عمر میں یروشلم میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ ماؤنٹ سکوپس پر یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے نباتیات باغات کے نکانور غار میں دفن ہیں -[5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64x8rdw — بنام: Menachem Ussishkin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/150663943 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2020
- ^ ا ب پ "Menachem Mendel Ussishkin"۔ The complete guide to Israeli postage stamps from 1948 onward۔ Boeliem۔ 2017-02-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-28
- ↑ Kurtz, Chani. "Road of Remembrance: Street names and their stories". Binah Pesach supplement, 2015, p. 54.
- ↑ "Mount Scopus botanical garden"۔ 2012-04-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-28
بیرونی روابط
ترمیم- اسرائیل کے لیے مینیکیم یوسکن یہودی ایجنسی
- میناشیم اویسکیکن کے ذاتی کاغذات یروشلم میں سنٹرل صہیونی آرکائیوز میں رکھے گئے ہیں۔ ریکارڈ گروپ کا اشارہ A24 ہے ۔