میگھنا گلزار
میگھنا گلزار (انگریزی: Meghna Gulzar) (ولادت: 13 دسمبر 1973ء) ایک بھارتی منظر نویس، ہدایت کار اور فلم ساز ہیں۔ گیت نگار اور شاعر گلزار اور سابق اداکارہ راکھی گلزار کی بیٹی ہیں۔ میگھنا گلزار 13 دسمبر 1973ء کو مہاراشٹر کے ممبئی میں پیدا ہوئیں۔
میگھنا گلزار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 دسمبر 1973ء (51 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
والد | گلزار |
والدہ | راکھی گلزار |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی ہدایت کارہ ، منظر نویس |
کارہائے نمایاں | چھپاک |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
1999ء میں اپنے والد کی ہدایتکاری فلم ہو تو تو میں بطور منظر نویس شروعات کے بعد، میگنا نے اپنی پہلی فلم، فی الحال... (2002ء) ہدایتکاری کی، لیکن اس دہائی میں وہ ہدایتکاری میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ آٹھ سال کے بعد، 2015ء میں بننے والی فلم تلور کی ہدایتکاری کی، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی اس کے باوجود ان کو بہترین ہدایت کار کی نامزدگی ملی۔ 2018ء میں آنے والی فلم رازی کی ہدایت کاری کی تھی، یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔ اس فلم میں کام کرنے پر میگھنا گلزار کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار ملا۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیممیگنا نے دی ٹائمز آف انڈیا اور این ایف ڈی سی کے لیے آزادانہ مصنفہ کی حیثیت سے اپنے تحریری زندگی کا آغاز کیا۔
فلمی گرافی
ترمیمسال | فلم | ہدایت کار | منظر نویس | اسکرین پلے | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
1999ء | ہو تو تو | ہاں | |||
2002ء | فی الحال | ہاں | ہاں | ||
2007ء | جسٹ میرڈ | ہاں | ہاں | ہاں | |
2007ء | دس کہانیاں | ہاں | برائے | ||
2015ء | تلوار | ہاں | نامزد —فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار | ||
2018ء | رازی | ہاں | ہاں | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار نامزد—فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین فلم | |
2020ء | چھپاک | ہاں | ہاں |