نئی گاج ڈیم
نئہ گاج ڈیم انگریزی (Nai Gaj Dam) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور تحصیل جوہی کی سرحدوں میں کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں گاج نئہ کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے جو دادو شہر سے 65 سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال-مغرب میں واقع ہے۔ نئہ گاج ڈیم کی تعمیر 2012ء میں شروع ہوئی اور جب مکمل ہو گا تب پاوراسٹیشن میں 4.2 میگا واٹ توانائی کی گنجائش ہوگی۔ ڈیم سے 50 کیوسک کے مقدار کا پانی پائیپ لائین کے ذریعے منچھر جھیل کو اور کاچھو کے صحرا اور ضلع دادو کے کوہستان کے علائقے کو بھی پانی دینے کا منصوبہ ہے۔ نئہ گاج ڈیم میں سے 300000 ایکڑ ضلع دادو کی زمین کے لیے پانی جمع کرنے اور اس کے علاوہ ڈیم کے ذریعے 28000 ایکڑ/رقبہ ایراضی جوہی تحصیل کی زمین سیراب کرنے کے لیے پانی دینے کا منصوبہ بھی ہے۔[1][2][3][4][5] 2013ء میں نئہ گاج ڈیم کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان نے ایک ارب روپے مختص کیے تھے۔[6] اب تک کام مکمل نہیں ہو سکا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 03 مارچ 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018
- ↑ "Work on Nai Gaj Dam resumes – Daily Times"۔ Daily Times (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-05-12۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018
- ↑ "Dearth of funds slows down work on Nai Gaj dam – The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2017-08-16۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018
- ↑ From the Newspaper (2017-06-29)۔ "Nai Gaj Dam"۔ DAWN.COM (بزبان امریکی انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018
- ↑ Mohammad Hussain Khan (2016-07-11)۔ "Nai Gaj dam project: delay and cost overruns"۔ DAWN.COM (بزبان امریکی انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2018
- ↑ https://urdu.geo.tv/latest/49539-latest-news