نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ
(نائٹروجن ڈائی اکسائیڈ سے رجوع مکرر)
نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ ایک سرخی مائل بھورے رنگ کی زہریلی گیس ہے جسے علم کیمیا میں NO2 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ گیس نائٹرک ایسڈ کی تیاری کے دوران بنتی ہے جسے پانی میں حل کر کے نائٹرک ایسڈ بنایا جاتا ہے۔
| |||
نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO
2)۔ دائیں سے بائیں: جب اس گیس کو بتدریج ٹھنڈا کیا جاتا ہے تو اس کا رنگ ہلکا ہوتے ہوتے غائب ہو جاتا ہے۔کم ٹمپریچر پرNO 2 اپنے بے رنگ ڈائیمر N 2O 4 میں تبدیل ہو جاتی ہے جو گرم کرنے پر دوبارہ رنگین NO 2 بن جاتا ہے۔ | |||
نام | |||
---|---|---|---|
IUPAC name
Nitrogen dioxide
| |||
دیگر نام
Nitrogen(IV) oxide,[1] Deutoxide of nitrogen
| |||
شناخت | |||
رقم CAS | 10102-44-0 | ||
بوب کیم (PubChem) | 3032552 | ||
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
|
|||
|
|||
خواص | |||
مالیکیولر فارمولا | NO• 2 |
||
مولر کمیت | 46.0055 g mol−1 | ||
ظہور | Vivid orange gas | ||
بو | Chlorine like | ||
کثافت | 1.88 g dm−3[2] | ||
نقطة الانصهار | −11.2 °س، 262 °ک 12 °ف | ||
نقطة الغليان | سانچہ:Chembox BoilingPt1 | ||
الذوبانية في الماء | Hydrolyses | ||
الذوبانية | soluble in CCl 4, نائٹرک ایسڈ,[3] کلوروفام |
||
ضغط البخار | 98.80 kPa (at 20 °C) | ||
معامل الانكسار (nD) | 1.449 (at 20 °C) | ||
ساخت | |||
مالیکولی جیومیٹری | Bent | ||
كيمياء حرارية | |||
الحرارة القياسية للتكوين ΔfH |
+34 kJ mol−1[4] | ||
إنتروبيا مولية قياسية S |
240 J mol−1 K−1[4] | ||
الحرارة النوعية، C | 37.5 J/mol K | ||
المخاطر | |||
رمز الخطر وفق GHS | سانچہ:GHS03 سانچہ:GHS04 سانچہ:GHS05 سانچہ:GHS06 سانچہ:GHS08 | ||
وصف الخطر وفق GHS | Danger | ||
بيانات الخطر وفق GHS | H270, H314, H330 | ||
بيانات وقائية وفق GHS | P220, P260, P280, P284, P305+P351+P338, P310 | ||
ترميز المخاطر | |||
توصيف المخاطر | |||
تحذيرات وقائية | |||
مخاطر | Poison, oxidizer | ||
NFPA 704 | |||
حد التعرض المسموح به U.S | C 5 ppm (9 mg/m3)[5] | ||
تیاری
ترمیمنائٹرک ایسڈ کو تابنے یا قلعئی سے ملانے پر نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج ہوتی ہے۔
صنعتی پیمانے پر یہ امونیا کو جلا کر (اوسوالڈ کے طریقے) سے حاصل کی جاتی ہے۔
خواص
ترمیم- یہ سرخی مائل بھورے رنگ کی گیس ہے جس کی تیز چبھتی ہوئی مخصوص بو ہوتی ہے۔
- آکسیجن کی طرح نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ بھی مقناطیس کی طرف کشش رکھتی ہے یعنی paramagnetic ہے۔
- کمرے کے دباو پر یہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ پر پیلاہٹ مائل بھورے مائع میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
- منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ پر اس کا رنگ غائب ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ڈائی مر ڈائی نائیٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ (N2O4) میں تبدیل ہو جاتی ہے جو مقناطیس سے پرے بھاگتی ہے یعنی diamagnetic ہوتی ہے
- منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ پر یہ جم جاتی ہے۔
- 150 ڈگری سینٹی گریڈ پر نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ تحلیل ہو کر آکسیجن اور نائیٹرک آکسائیڈ (NO) میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
- اگر ایک بغیر سوئی کی سرنج میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ بھر کر اور اخراج کا رستہ اُنگلی سے بند کر کے سرنج کا پسٹن اچانک دبا دیا جائے تو گیس کا رنگ اور بھی گہرا ہو جاتا ہے کیونکہ دبانے سے گیس گرم ہو جاتی ہے۔ پھر اگر سرنج کا پسٹن واپس پیچھے کھینچا جائے تو گیس کا رنگ بہت ہلکا ہو جاتا ہے کیونکہ پھیلنے سے گیس ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور کسی حد تک اپنے ڈائی مر ڈائی نائیٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ (N2O4) میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "nitrogen dioxide (CHEBI:33101)"۔ Chemical Entities of Biological Interest (ChEBI)۔ UK: European Bioinformatics Institute۔ 13 January 2008۔ Main۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2011
- ↑ Haynes, William M.، مدیر (2011)۔ CRC Handbook of Chemistry and Physics (92nd ایڈیشن)۔ CRC Press۔ صفحہ: 4.79۔ ISBN 1-4398-5511-0
- ↑ S. N. Mendiara، A. Sagedahl، L. J. Perissinotti (2001)۔ "An electron paramagnetic resonance study of nitrogen dioxide dissolved in water, carbon tetrachloride and some organic compounds"۔ Applied Magnetic Resonance۔ 20: 275۔ ISSN 0937-9347۔ doi:10.1007/BF03162326
- ^ ا ب Zumdahl, Steven S. (2009)۔ Chemical Principles 6th Ed.۔ Houghton Mifflin Company۔ صفحہ: A22۔ ISBN 0-618-94690-X
- ↑ "NIOSH Pocket Guide to Chemical Hazards #0454"۔ National Institute for Occupational Safety and Health (NIOSH)