ناتن
ناتن (عبرانی: נָתַן ؛ سریانی: ܢܬܢ) عبرانی تنک میں مذکور ایک عظیم شخصیت ہیں۔ ان کا زمانہ تقریباً 1000 سال قبل مسیح کا ہے۔ ان کے اقوال و افعال کا تذکرہ کتاب سموئیل، کتاب سلاطین اور کتاب تواریخ میں موجود ہے۔ (خصوصاً 2 سموئیل 7: 2-17، 2 سموئیل 12: 1-25)۔ کتاب سموئیل کی روایات کے مطابق ناتن داؤد کے درباری پیغمبروں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے داؤد بادشاہ کو خدا کے اس عہد کے بارے میں باخبر کیا تھا جو خدا ان کے ساتھ کرنے والے تھے۔ (2 سموئیل 7: 4-17 اس کو ناتن کا معجزہ بھی کہا جاتا ہے۔)[1]
ناتن | |
---|---|
(عبرانی میں: נָתָן) | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 10ویں صدی ق م |
تاریخ وفات | 10ویں صدی ق م |
پیشہ | نبی |
درستی - ترمیم |
خدا نے داؤد کے لیے ایک گھر بنایا (آل داؤد)، یہ داؤد کے لیے خدا کا انعام تھا، چنانچہ داؤد بھی خداکے لیے ایک گھر تابوت سکینہ تعمیر کرنا چاہتے تھے، اس پر ناتن نے ان کو متنبہ کیا کہ ایسا نہ کریں۔ اس کے ایک اور واقعہ ہوا جہاں ناتن داؤد کے لیے فرشتہ بن کر ثابت ہوئے۔ واقعہ یوں ہے کہ اوریا حتی کو داؤد نے جنگ میں قتل کر دیا اور اس کی بیوی بت سبع کے ساتھ جماع کرنا چاہا، تب ناتن نے ان کو بتایا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ زنا کے مرتکب ہوں گے۔ یہ واقعہ کتاب سموئیل میں مذکور ہے۔
کتاب تواریخ میں یہ روایت ہے کہ ناتن نے داؤد کے عہد حکومت اور سلیمان کے عہد حکومت کی تاریخ لکھی ہے۔ اور وہ ہیکل کی موسیقی سے بھی وابستہ تھے۔ کتاب سلاطین میں مذکور ہے کہ وہ ناتان ہی تھے جنھوں نے صحب فراش داؤد کو ادونیا کے بادشاہ بننے کے بارے میں بتایا، جس کے بعد ادونیا کی بجائے سلیمان کی بادشاہت کا اعلان کر دیا گیا۔ ناتن نے سلیمان بادشاہ کے سر پر مقدس تیل کا مسح کیا تھا اور ان کا نام نظم زدوک دی پریسٹ میں سلیمان کے مسح کرنے والے کو ور پر مذکور ہے۔
24 اکتوبر تقویم برائے مقدسین کو ناتن پیغمبر کے مقدس دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا اور وہ تمام لوگ جو بازنطینی ریت کی تابع مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا کو مانتے ہیں، کرسمس کے بڑے میلے سے پہلے اتوار کو ناتن کو بزرگ تسلیم کرتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ The Composition of Nathan's Oracle to David (2 Samuel 7:1-17) as a Reflection of Royal Judahite Ideology، Journal of Biblical Literature، Vol. 129, No. 2 (Summer 2010)، pp. 261-279, accessed 15 جولائی 2017