ناروھال ایک سمندری جانور ہے جو وھیل کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ ممالیہ جانور ہے اور کینیڈا، گرین لینڈ اور روس کے شمالی سمندروں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا اوسط وزن آدمی کے وزن سے 20 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس جانور کی خاص بات یہ ہے کہ نر جانورکے سامنے ہاتھی کے دانت کی طرح ایک لمبا سا دانت ہوتا ہے جو بالکل سیدھا ہوتا ہے اور اس پر کسی اسکرو کی طرح ہلکی سی پیچ دار چوڑی بنی ہوتی ہے۔ یہ ہمیشہ ناروھال کا بایاں دانت (canine) ہوتا ہے۔ شاذ و نادر ناروھال کا دایاں دانت بھی لمبا ہو سکتا ہے۔ ہاتھی کے دانت (Tusk) کی طرح ناروھال کا دانت بھی اوپری جبڑے سے جڑا ہوتا ہے۔
ڈولفن اور بیشتر وھیل مچھلیوں کے گردن کے مہرے (vertebrae) آپس میں جُڑے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ناروھال کی گردن کے مُہرے انسان کی گردن کی طرح الگ الگ ہوتے ہیں۔ انسان سمیت سارے ممالیہ جانوروں کی گردن کے مہروں کی تعداد سات ہوتی ہے۔ زرافے کی گردن میں بھی سات ہی مہرے ہوتے ہیں۔
ناروھال سارا سال آرکٹک سمندروں میں ہی گزارتے ہیں اور وھیل مچھلیوں کی طرح ہجرت نہیں کرتے۔گرمیوں میں نر ناروھال اکثر 5000 فٹ کی گہرائی تک غوطہ لگاتے ہیں اور 25 منٹ تک سانس روکے رکھتے ہیں۔ وھیل مچھلیوں کی طرح ناروھال بھی آواز نکالتے ہیں اور ایک دوسرے سے آواز کے ذریعہ ربط بنائے رکھتے ہیں۔

ناروھال کا بیرونی دانت

ناروھال کی عمر لگ بھگ 50 سال ہوتی ہے۔ کبھی کبھار یہ پانی جم جانے کی وجہ سے برف کے نیچے سانس نہ ملنے کے باعث دم گھٹ کر مر جاتے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق اس وقت ان کی کل تعداد 75000 رہ گئی ہے۔ شمالی کینیڈا کے انویٹ لوگ اب بھی زندہ رہنے کے لیے ناروھال کا شکار کرتے ہیں۔

اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

Narwhal[1]

Side and bottom views of an individual

Size compared to an average human
Size compared to an average human
Size compared to an average human
صورت حال
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
اسمیاتی درجہ نوع [3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
جنس: Monodon
نوع: monoceros
سائنسی نام
Monodon monoceros[3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس   ، 1758  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حمل کی مدت 1 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3063) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
The frequent (solid) and rare (striped) occurrence of narwhal populations

  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایک ناروھال اور ایک بیلوگا وھیل کی تصویر

مزید دیکھیے

ترمیم


حوالہ جات

ترمیم
  1. J.G. Mead، R. L. Jr. Brownell (2005)۔ "Order Cetacea"۔ $1 میں D.E. Wilson، D.M Reeder۔ Mammal Species of the World: A Taxonomic and Geographic Reference (3rd ایڈیشن)۔ Johns Hopkins University Press۔ صفحہ: 723–743۔ ISBN 978-0-8018-8221-0۔ OCLC 62265494 
  2. Jefferson, T.A., Karczmarski, L., Laidre, K., O'Corry-Crowe, G., Reeves, R.R., Rojas-Bracho, L., Secchi, E.R., Slooten, E., Smith, B.D., Wang, J.Y. & Zhou, K. (2008). [http://www.iucnredlist.org/apps/redlist/details/13704 Monodon monoceros۔. : آئی یو سی این 2008 میں. آئی یو سی این سرخ فہرست برائے معدومیت کے خطرے میں شامل انواع. اخذ کردہ 18 December 2008.
  3. ^ ا ب پ عنوان : Integrated Taxonomic Information System — تاریخ اشاعت: 13 جون 1996 — ربط: ITIS TSN — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013
  4. ^ ا ب پ عنوان : Mammal Species of the World — ناشر: جونز ہاپکنز یونیورسٹی پریس — اشاعت سوم — ISBN 978-0-8018-8221-0 — ربط: http://www.departments.bucknell.edu/biology/resources/msw3/browse.asp?s=y&id=14300107 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2015
  5. ^ ا ب مصنف: لنی اس — عنوان : Systema Naturae — جلد: 1 — صفحہ: 75 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/726980
  6.    "معرف Monodon monoceros دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2024ء