ناصر الدین مظاہری

ہندوستانی دیوبندی عالم

ناصر الدین مظاہری (پیدائش: یکم جنوری 1974ء) ایک ہندوستانی کالم نگار، قلم کار، عالم، مفتی اور مصنف ہیں۔ نیز وہ مدرسہ مظاہر علوم قدیم سہارنپور کے استاذ اور آئینہ مظاہر علوم، سہارنپور کے مدیر ہیں۔

ناصر الدین مظاہری
معلومات شخصیت
پیدائش (1974-01-01) 1 جنوری 1974 (عمر 50 برس)
مرزاپور، ضلع لکھیم پور، اترپردیش، بھارت
قومیت ہندوستانی
عملی زندگی
مادر علمی مدرسہ امداد العلوم، زیدپور، بارہ بنکی
مظاہر علوم وقف
پیشہ عالم، مفتی، کالم نگار، مصنف
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سوانح ترمیم

ناصر الدین مظاہری یکم جنوری 1974ء کو مرزاپور، ضلع لکھیم پور، اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ امداد العلوم، زید پور، ضلع بارہ بنکی، اترپردیش میں حاصل کی اور 1995ء میں مدرسہ مظاہر علوم قدیم سہارنپور سے درس نظامی کی تکمیل کی، پھر 1997ء کو وہیں سے افتا کیا اور 1999ء سے تا حال وہیں پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور کے مدیر بھی ہیں۔[1] ان کے ابتدائی اساتذہ میں حفظ الرحمن نعمانی تھے، نیز انھوں نے مظفر حسین مظاہری اجراڑوی سے ترمذی اور محمد عثمان غنی قاسمی سے بخاری پڑھی۔[حوالہ درکار]

تصانیف ترمیم

ان کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[1][2][3][4]

  • یہ تھے اکابر مظاہر
  • قیامت کی علامتیں
  • سوانح مفتی مظفر حسین
  • تذکرہ علامہ عثمان غنی
  • بلند و بالا عمارتیں
کتابچے
  • دیکھ مسجد میں شکستِ رشتۂ تسبیحِ شیخ
  • حضرت مولانا نثار احمد مظاہری
  • جنگ آزادی میں سہارنپور کا کردار (اردو، ہندی)
  • وفیات الاعیان (خاکے)
غیر مطبوعہ کتابیں
  • قلم پارے
  • نگارشیں
  • سجدہ
  • گہرہائے تابدار
  • بانیان مظاہر
  • حیات مفتی سعید احمد اجراڑوی
  • قربانی:دعوت فکروعمل

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ابن الحسن عباسی (اکتوبر 2020ء)۔ "میرا دور طالب علمی اور مطالعہ"۔ یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: مجلس تراث الاسلام۔ صفحہ: 509–518 
  2. عبد المتین منیری (15 مئی 2022ء)۔ "تعارف کتاب: یہ تھے اکابر مظاہر"۔ bhatkallys.com۔ 07 جولا‎ئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جولائی 2023ء 
  3. داؤد الرحمان علی (28 مئی 2022ء)۔ "تبصرہ بر کتاب یہ تھے اکابر مظاہر"۔ algazali.org۔ الغزالی ڈاٹ آرگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جولائی 2023ء 
  4. "نقدونظر، تبصرہ وتعارفِ کتب: یہ تھے اکابر مظاہر"۔ www.banuri.edu.pk۔ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن۔ جون 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جولائی 2023ء