نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا

نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا نانجنگ لوکؤ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: NKG، آئی سی اے او: ZSNJ) (انگریزی: Nanjing Lukou International Airport) (چینی: 南京禄口国际机场) چین کے صوبے کے دار الحکومت شہر نانجنگ میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ 2018ء کے مطابق یہ چین کا بارہواں مصروف ترین ہوائی اڈوا تھا۔ یہ ضلع جیانگنینگ کے مضافات میں شہر کے مرکز کے جنوب میں 35 کلومیٹر (22 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور نانجنگ کے قریبی قصبوں سے ایکسپریس وے سے منسلک ہے۔ نانجنگ میٹرو کی لائن ایس1 کا پہلا مرحلہ ہوائی اڈے سے نانجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن سے مربوط ہے۔

نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
Nanjing Lukou International Airport

南京禄口国际机场
نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکy
خدمتنانجنگ، جیانگسو
محل وقوعلوکؤ، جیانگنینگ ضلع
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے15 میٹر / 49 فٹ
متناسقات31°44′32″N 118°51′43″E / 31.74222°N 118.86194°E / 31.74222; 118.86194
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
NKG is located in جیانگسو
NKG
NKG
جیانگسو میں ہوائی اڈے کا مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
06/24 3,600 11,811 کنکریٹ
07/25 3,600 11,811 کنکریٹ
اعداد و شمار (2017)
مسافر25,822,936
کارگو374,214.9 ٹن
پروازوں کی تعداد209,394
نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 南京禄口国际机场
روایتی چینی 南京祿口國際機場

ہوائی اڈا چائنا پوسٹل ایئرلائنز اور چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کا مرکز اور شنزین ائیرلائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز اور شیامین ائیر کا فوکس شہر ہے۔ 2017ء میں ہوائی اڈے سے 25،822،936 مسافروں نے سفر کیا اور 374،214.9 ٹن سامان کی نقل و حرکت ہوئی۔ [1]

تاریخ

ترمیم

نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر 28 فروری، 1995ء کو شروع ہوئی اور ایک سال میں مکمل ہوئی۔ 1 جولائی، 1997ء کو اس کے افتتاح کے بعد تمام شہری پروازیں نانجنگ داجیاوچانگ ہوائی اڈا سے یہاں منتقل کر دی گئیں۔ اور "نانجنگ داجیاوچانگ ہوائی اڈا" ایک مکمل فوجی ہوائی اڈے میں تبدیل ہو گیا۔

اگرچہ نانجنگ لوکؤ بین الاقوامی ہوائی اڈا آغاز سے ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے تیار تھا تاہم چین کی ریاستی انتظامیہ نے 18 نومبر، 1997ء کو یہاں غیر ملکی طیاروں کی آمد کی منظوری دی۔

2006ء میں چائینا پوسٹ نے ڈاک خدامات کے لیے اسے اپنا مرکز بنایا اور اپنی ایکسپریس لاجسٹکس سینٹر کی تعمیر شروع کر دی۔ ابتدائی تعمیر 2009 تک مکمل ہو گئی تھی اضافی سہولیات اور افعال کا مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حتمی منصوبے، جیسا کہ منصوبہ بندی کی گئی ہے ایشیا کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ [2]

لوفتھانزا نے 31 مارچ 2008ء کو یہاں سے پہلی پرواز فرینکفرٹجرمنی کے لیے شروع کی۔

2009ء میں ہوائی اڈے سے 10 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ [3] 2013ء میں یہ تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی جو ٹرمینل کی ڈیزائن کردہ آپریشنل صلاحیت سے 3 ملین زیادہ تھی۔

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست

حوالہ جات

ترمیم
  1. 2017年华东机场吞吐量排名 (بزبان الصينية)۔ Civil Aviation Administration of China East China Regional Administration۔ 13 March 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018 
  2. 中国邮政速递物流发展历程 (بزبان الصينية)۔ EMS۔ 1 Aug 2014۔ 16 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2014 
  3. Yu Xiang، Jia Gen (2009-12-03)۔ "禄口机场年客流量突破1000万人次"۔ 新华日报۔ 09 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2014