نجیب فاضل قیصاکورک
تُرکی کے مشہور قلم کار، شاعر،ادیب اور مفکر نجیب فاضل قیصاکورک (1904 تا 1983ء) Necip Fazıl Kısakürek کے خاندان کا تعلق اناطولیہ کے شہر مرعش سے تھا، لیکن آپ کی پوری زندگی استنبول میں گذری۔ یہیں آپ کی ولادت ہوئی اور آخردم تک آپ نے یہیں قیام کیا۔ امریکی کالج اور بحریہ اسکول میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں دارالفنون کے شعبہ فلسفہ اور سوبورن یونیورسٹی پیرس سے وابستہ رہے۔ بینک میں آڈیٹر کی ملازمت کی مگر اس میں دل نہ لگا آپ نے یہ ملازمت چھوڑ دی۔ پھر آپ نے قومی ادارہ برائے موسیقی اوراکادمی برائے فنونِ لطیفہ میں شمولیت اختیارکی اور ہر اہل و نااہل کے دل میں فن کی روح پھونک دی۔ آپ نے ‘‘بویوک دوغو’’ Büyük Doğuیعنی مشرقِ عظیم نامی مکتب فکر کی بنیاد رکھی اور اسی نام سے ایک رسالہ شائع کرتے رہے، اس رسالے نے ترکی کی فکری زندگی کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ترکی کو عظیم ترکی بنانے میں نجیب فاضل کے اس ادارے کا کام، کوشش اور محنت شامل ہے۔ نجیب فاضل نے نوجوان نسلوں کو خود اعتمادی سکھائی، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اخلاق اور ناموس سے عاری افکار دائم نہیں رہ سکیں گے۔ نجیب فاضل کو ترکی میں شیکسپیئر کے برابر کا ڈراما نگار مانا جاتا ہے۔ آپ شعرونثر کے نامی گرامی اساتذہ میں سے تھے۔ آپ کا شمار مستقبل کے فکری معماروں میں ہوتا ہے۔ صوفیانہ افکار سے شغف، مابعدالطبیعات پر گہری نظر، عمربھر‘‘حقیقتِ مطلقہ’’ کااحترم اور سیدالانامﷺ کی غیر معمولی عزت و توقیر آپ کی ہمہ جہت شخصیت کے چند گوشے ہیں۔
نجیب فاضل قیصاکورک Ahmet Necip Fazıl Kısakürek | |
---|---|
(ترکی میں: Necip Fazıl Kısakürek) | |
نجیب فاضل
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 مئی 1904 استنبول، سلطنت عثمانیہ |
وفات | مئی 25، 1983 استنبول، ترکی |
(عمر 78 سال)
مدفن | قبرستان ایوب |
شہریت | ترکیہ |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مکتب حقوق السطانی جامعہ پیرس |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، فلسفی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [1] |
درستی - ترمیم |
تصانیف
ترمیمشاعری
ترمیم- مکڑی کا جالا (Örümcek Ağı)....(1925)
- فٹ پاتھ(Kaldırımlar )....(1928)
- میں اور اس کے بعد (Ben ve Ötesi)....(1932)
- ابدی قافلے(Sonsuzluk Kervanı)....(1955)
- اضطراب: حصہ اول (Çile I)....(1962)
- میری شاعری (Şiirlerim).... (1969)
- السلام (Esselâm)....(1973)
- اضطراب: حصہ دوم (Çile II)....(1974)
- یہ بارش (Bu Yağmur)
- پیارا استنبول (Canim Istanbul)
ناول
ترمیم- آئینے میں جھوٹ (Aynadaki Yalan)....(1980)
- سرِورق (Kafa Kağıdı)....(1984)
کہانیاں
ترمیم- کچھ کہانیاں کچھ تجزیے (1932)....(Birkaç Hikâye Birkaç Tahlil)
- روح کی کرچیوں سے کہانیاں (1964)....(Ruh Burkuntularından Hikayeler)
- میری کہانیاں (1970)....(Hikâyelerim)
یادداشتیں/ سفرنامے
ترمیم- جنون کا مستطیل (1955)....(Cinnet Mustatili)
- حج (1973)....(Hac)
- وہ اور میں (1974)....(O ve Ben)
- بابِ عالی (1975)....(Bâbıâli)
ڈرامے
ترمیم- انسان کی تخلیق(1938).... (Bir Adam Yaratmak)
- بیج۔... (Tohum)
- سيدی الرئیس/محترم قاضی ....(Reis Bey)
- پیسے ....(Para)
- صبر کا پتھر۔...(Sabır Taşı )
- لکڑی کا گھر ....(Ahşap Konak)
- خونی پگڑی ....(Kanlı Sarık)
- باریک نُکتہ ....(Püf Noktası)
- ابراہیم ادھم۔...(İbrahim Ethem)
- یونس ایمرے۔...(Yunus Emre)
- عبد الحمید خان (Abdülhamid Han)
- مقدس امانت۔...(Mukaddes Emanet)
- سیاہ ٹوپی والا آدمی ....(Siyah Pelerinli Adam)
- بنا انگلیوں والا صالح ....(Parmaksız Salih)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120553742 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ