ندا ڈار

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
(ندا راشد ڈار سے رجوع مکرر)

ندا رشید ڈار [1] کو ندا ڈار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے [1] وہ 2 جنوری 1987 [1] گوجرانوالہ [1] میں پیدا ہوئیں۔ان کا شمار معروف بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی میں ہوتا ہے۔ندا ڈار نے آئرلینڈ کے خلاف 6 اکتوبر 2010 کو جنوبی افریقہ کے پوٹچسٹروم میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے کیرئیر آغاز کیا[1] اور اسی میچ سے اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔ انھوں نے 6 مئی 2010 کو سری لنکا کے خلاف سینٹ کٹس کے باسٹیری میں ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل (WT20I) کیریئر کی ابتدا کی۔ انھیں 2010 میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔[2] 6 جون 2018 کو سری لنکا کے خلاف 2018 ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میچ کے دوران میں انھوں نے ڈبلیو ٹی ٹونٹی میں ایک پاکستانی خاتون کی حیثیت سے اپنی پہلی پانچ وکٹیں لیں اور بہترین بولنگ کا اعزاز حاصل کیا۔ [3][4] انھوں نے پانچ میچوں میں گیارہ آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر ٹورنامنٹ ختم کیا۔[5] ان کی بالنگ کو بہت زیادہ پزیرائی ملی۔

ندا راشد ڈار
ذاتی معلومات
مکمل نامندا راشد ڈار
پیدائش (1987-01-02) 2 جنوری 1987 (عمر 37 برس)
گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان
عرفلیڈی بوم بوم
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ6 اکتوبر 2010  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ26 جنوری 2021  بمقابلہ  جنوبی افریقا
پہلا ٹی206 مئی 2010  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی203 فروری 2021  بمقابلہ  جنوبی افریقا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2006/07-ریسٹ آف پاکستان
2006/07ریسٹ آف پاکستان ویمن وائٹس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 71 96
رنز بنائے 904 1086
بیٹنگ اوسط 15.06 15.29
100s/50s 0/4 0/4
ٹاپ اسکور 87 75
گیندیں کرائیں 2,847 1813
وکٹ 66 88
بولنگ اوسط 28.53 17.92
اننگز میں 5 وکٹ 0 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 4/15 5/21
کیچ/سٹمپ 22/– 29/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 3 فروری 2021

اکتوبر 2018 میں انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018 آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا[6][7] ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم میں اسٹینڈ آؤٹ پلیئر کے طور پر نامزد کیا۔[8] جنوری 2020 میں انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔[9] انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ میں، وہ اپنے 100 ویں ڈبلیو ٹی 20 میچ میں کھیلیں [10]

لیڈی بوم بوم

ترمیم

ندا راشد ڈار کا عرفی نام، "لیڈی بوم بوم" ہے جو ان کی بیٹنگ فائر پاور کی طرف اشارہ ہے۔ [11]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ Biography cricinfo. اخذکردہ بتاریخ 12 اکتوبر 2010
  2. Khalid, Sana to lead پاکستان in Asian Games cricket event onepakistan. 29 ستمبر 2010. اخذکردہ بتاریخ 10 اکتوبر 2010.
  3. "Bismah Maroof, Nida Dar star in crucial پاکستان win"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-06
  4. "Maroof 60*، Dar record five-for strangle Sri Lanka"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-06
  5. "Women's Twenty20 Asia Cup, 2018, پاکستان Women: Batting and bowling averages"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-09
  6. "پاکستان women name World T20 squad without captain"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-10
  7. "Squads confirmed for ICC Women's World T20 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-10
  8. "#WT20 report card: پاکستان"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-19
  9. "پاکستان squad for ICC Women's T20 World Cup announced"۔ پاکستان Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-20
  10. "Nida Dar set to play her 100th T20I"۔ پاکستان Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-28
  11. Hart، Chloe (18 اکتوبر 2019)۔ "پاکستان's Nida Dar ready to make WBBL history with Sydney Thunder"۔ ABC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-24