ندیم رضا پاکستان آرمی کے فور سٹار جنرل ہیں۔ آپ اس وقت بطور 17ویں چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اہم ترین عہدہ ہے۔ اس سے پہلے آپ جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ آپ کی عسکری خدمات کی بنا پر صدر مملکت عارف علوی نے آپ کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا۔[11][12][13][4][14][6][5][10][15][16]

ندیم رضا
 

مناصب
چیف آف جنرل اسٹاف [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 اگست 2018  – 25 نومبر 2019 
بلال اکبر  
 
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 نومبر 2019  – 27 نومبر 2022 
زبیر محمود حیات  
ساحر شمشاد مرزا  
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1975ء (عمر 48–49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
واہ کینٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
[3][4][5][6][7][8][9][10][11]

ذاتی زندگی اور تعلیم

ترمیم

آپ کا تعلق راولپنڈی کے علاقے واہ کی سید فیملی سے ہے۔[17] جنرل ندیم رضا نے 1985ء میں انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔[5][6][10][14] اس کے بعد آپ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ 1994ء میں انھوں نے جرمنی میں کمپنی کمانڈر کورس میں بھی شرکت کی ہے۔[4] آپ شادی شدہ ہے اور خدا نے تین بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے۔[11]

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

جنرل ندیم رضا کمانڈ، سٹاف اور تدریسی تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ایک انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر ،سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ، ڈائریکٹوریٹ ملٹری آپریشنز میں جنرل سٹاف آفیسر-1 ، کور کمانڈر راولپنڈی، اسٹرائیک کور کے چیف آف اسٹاف اور چیف آف جنرل اسٹاف رہ چکے ہے۔ آپ آپریشنل ایریا میں ایک انفنٹری بٹالین ، انفنٹری بریگیڈ، انفنٹری ڈویژن اور لائن آف کنٹرول پر ایک کور کی کمانڈ کرچکے ہیں۔ تدریسی شعبے میں آپ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیکس ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ، وار کالج اسلام آباد اور کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی فیکلٹی میں رہ چکے ہیں۔ [17][4][11][13][5][6][10][14]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.ispr.gov.pk/press-release-detail.php?id=4891
  2. https://www.ispr.gov.pk/chairman-joint-chiefs-of-staff-committee.php
  3. "Gen Nadeem Raza"۔ Express Tribune۔ ExpressTribune۔ November 21, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ March 29,2020 
  4. ^ ا ب پ ت "لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا"۔ Daily Jang۔ روزنامہ جنگ۔ 21 نومبر ، 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  5. ^ ا ب پ ت "جنرل ندیم رضا"۔ ARY News Urdu۔ ARY News۔ 27 نومبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  6. ^ ا ب پ ت "لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کون ہیں؟"۔ ہم سب۔ Humsub News۔ 21 نومبر، 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  7. "چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ہُما کس کے سر پر بیٹھے گا؟"۔ Independent Urdu۔ Independent Urdu۔ 10 نومبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  8. "صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا"۔ Geo TV۔ جیو نیوز۔ 09 جنوری ، 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  9. "جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا"۔ Geo TV۔ جیو نیوز۔ 27 نومبر ، 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  10. ^ ا ب پ ت "لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تعینات"۔ ہم نیوز۔ HUMNEWS۔ November 21, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  11. ^ ا ب پ ت "لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر"۔ Geo TV۔ جیو نیوز۔ 21 نومبر ، 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  12. "صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا"۔ Geo TV۔ جیو نیوز۔ 09 جنوری ، 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  13. ^ ا ب "جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا"۔ Geo TV۔ جیو نیوز۔ 27 نومبر ، 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  14. ^ ا ب پ "جنرل ندیم رضانے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاعہدہ سنبھال لیا"۔ Nawaiwaqt۔ رازنامہ نوائے وقت۔ Nov 27, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  15. "چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی صدر سے ملاقات"۔ Radio Pakistan۔ December 16, 2019۔ 29 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  16. "چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا گیا"۔ SuchTV۔ جنوری 9, 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020 
  17. ^ ا ب "چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ہُما کس کے سر پر بیٹھے گا؟"۔ Independent Urdu۔ Independent Urdu۔ 10 نومبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ، 2020