احمد نگر سلطنت
(نظام شاہی سلطنت سے رجوع مکرر)
احمد نگر سلطنت (Ahmadnagar Sultanate) جسے نظام شاہی سلطنت بھی کہا جاتا ہے اواخر قرون وسطی کی ایک ہندوستانی ریاست تھی جو شمال مغربی دکن میں واقع تھی۔ ملک احمد جو بہمنی سلطنت کا گورنر تھا 28 مئی 1490ء کو بہمنی افواج شکست دے کر آزادی کا اعلان کیا اور نظام شاہی خاندان کی بنیاد بطور احمد نگر سلطنت رکھی۔ ابتدا میں اس کا دارالحکومت جنار تھا۔ 1494ء میں نئے دارالحکومت احمد نگر کی بنیاد رکھی گئی۔ 1636ء میں اورنگزیب عالمگیر نے جو اس وقت دکن کا گورنر تھا، احمد نگر سلطنت کو فتح کر کے مغلیہ سلطنت میں شامل کر دیا۔
احمد نگر سلطنت Ahmadnagar Sultanate Nizam Shahi dynasty | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1490–1636 | |||||||||
دار الحکومت | احمد نگر | ||||||||
عمومی زبانیں | فارسی (سرکاری)[1] دکنی اردو مراٹھی | ||||||||
مذہب | اسلام | ||||||||
حکومت | بادشاہت | ||||||||
نظام شاہ | |||||||||
تاریخ | |||||||||
• | 1490 | ||||||||
• | 1636 | ||||||||
کرنسی | مہر | ||||||||
|
حکمران
ترمیم- ملک احمد نظام شاہ اول 1490-1510
- برہان نظام شاہ اول 1510-1553
- حسین نظام شاہ اول 1553-1565
- مرتضی نظام شاہ اول 1565-1588
- میراں نظام حسین 1588-1589
- اسماعیل نظام شاہ 1589-1591
- برہان نظام شاہ دوم 1591-1595
- ابراہیم نظام شاہ 1595-1596
- احمد نظام شاہ دوم 1596
- بہادر نظام شاہ 1596-1600
- مرتضی نظام شاہ دوم 1600-1610
- برہان نظام شاہ سوم 1610-1631
- حسین نظام شاہ دوم 1631-1633
- مرتضی نظام شاہ سوم 1633-1636 [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Brian Spooner and William L. Hanaway, Literacy in the Persianate World: Writing and the Social Order, (University of Pennsylvania Press, 2012), 317.
- ↑ Michell, George & Mark Zebrowski. Architecture and Art of the Deccan Sultanates (The New Cambridge History of India Vol. I:7), Cambridge University Press, Cambridge, 1999, ISBN 0-521-56321-6, p.274