نمرہ خان
نمرہ خان(پیدائش: 26 جون، 1990ء) ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور ہدایت کارہ ہیں۔[1]
نمرہ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، پاکستان |
26 جون 1990
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر |
پیشہ | اداکارہ |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی
ترمیمنمرہ 26 جون، 1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے۔ انھوں نے اپنی ثانوی (سیکینڈری) تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ انھیں انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرٹیٹیکچر کی طرف سے فلم سازی میں ڈگری ملی ہے جبکہ آپ اداکاری میں بھی ایک سند حاصل کرچکی ہیں۔ نمرہ کا اپنا بیوٹی سیلون بھی ہے۔ آپ ایک اچھی اسکوائش کھلاڑی ہیں۔
21 اگست، 2014ء کو ایک روڈ حادثہ میں آپ بری طرح متاثر ہوگئیں تھی۔ جب آپ شوٹنگ سے لوٹ رہی تھی تو آپ کی گاڑی کی ٹکر ایک وین سے ہو گئی۔ ان کی دائیں ٹانگ 3 مختلف جگہوں سے فریکچر ہو گئی۔ دماغ میں زخم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر اسے جلدی ٹھیک نہ کر پائے۔[2][3]
فنی سفر
ترمیمٹیلی ویژن
ترمیمانھوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ٹی وی سیریل خواب تعبیر سے کیا۔ انھوں نے چوبھن، چھوٹی سی غلط فہمی، خوشی کے لیے آیا چاند، شریک حیات پہلی جمعرات، رشتہ انجانا سا اور چھوٹی سی زندگی سمیت کئی ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔[4] انھوں نے جب ووی ویڈ اور کس دن میرا ویا ہووے گا جیسے مزاحیہ ڈراموں میں کام کیا۔
فلمیں
ترمیمان کی پہلی فلم بلائنڈ لو 2016ء میں جاری ہوئی۔[5] بعد میں فلم سایہ خدائے ذو الجلال (2016ء) میں نظر آئیں۔[6]
فلمیں
ترمیم- بلائنڈ لو (2016ء)
- سایہ خدائے ذو الجلال (2016ء)
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | سیریل | چینل |
---|---|---|
2013ء | چبھن | پی ٹی وی |
زرد چھاؤں | ||
2014ء | خواب تعبیر | پی ٹی وی |
شریک حیات | ہم ٹی وی | |
پہلی جمعرات | ایکسپریس انٹرٹینمینٹ | |
2015ء | چھوٹی سی غلط فہمی | ہم ٹی وی |
میرا خدا | ہم ٹی وی | |
2016ء | جب ووی ویڈ | اردو 1 |
کیسی خوشی لے کے آیا چاند | اے پلس انٹرٹینمینٹ | |
رشتا انجانا سا | اے آر وائی ڈیجیٹل | |
چھوٹی سی زندگی | ہم ٹی وی | |
2017ء | باغی | اردو 1 |
الف اللہ اور انسان | ہم ٹی وی | |
مہربان | اے پلس انٹرٹینمینٹ | |
2018ء | زن مرید | ہم ٹی وی |
2021ء | مجھے خدا پر یقیں ہے | جیو ٹی وی |
2021ء | بنو | جیو ٹی وی |
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Nimrah Khan Drama List, Height, Date of Birth & Net Worth". Pakistani.PK - Your Local Guide to Business Listings, Restaurants, Hotels & Product Reviews (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-04-23.
- ↑ "Pakistani actress Nimra Khan seriously injured in a car accident". Aaj News (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-03-29.
- ↑ "Pakistani celebrities who met horrible road accidents!". ARYNEWS (بزبان امریکی انگریزی). 1 Aug 2016. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-03-29.
- ↑ "Shehzad Sheikh is back with Choti Si Zindagi and three more projects". HIP (بزبان انگریزی). 16 Aug 2016. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-03-29.
- ↑ "Upcoming: 'Blind Love' to hit theatres come Eid - The Express Tribune". The Express Tribune (بزبان امریکی انگریزی). 24 May 2016. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-03-29.
- ↑ "Saya-e-Khuda-e-Zuljalal is not just another war movie, say the producers". DAWN.COM (بزبان انگریزی). 25 Jul 2015. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-03-29.
مزید پڑھیے
ترمیم- اداکارہ نمرہ خان - پاکستانی شوبز میں ایک نیا چہرہ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ awamiweb.com (Error: unknown archive URL)
- خوبصورت اداکارہ نمرہ خان کی منگنی ہو گئی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fashion360.pk (Error: unknown archive URL)
- نمرہ خان کا حادثہ کے بعد پہلا انٹرویو
- اداکارہ نمرہ خان کی خوفناک حادثہ کے بعد واپسی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ he99.blogspot.com (Error: unknown archive URL)