ڈاکٹر نمل مومن (پیدائش: 25 فروری 1972ء) ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں جو 2021ء سے آسام قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2016ء سے آسام قانون ساز اسمبلی میں بوکاجن حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نمل مومن، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ہیں اور بی جے پی آسام ریاستی یونٹ کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مومن آسام اربن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرپرسن بھی ہیں۔ ان کا تعلق گارو برادری سے ہے۔ [1] [2][3][4][5]

نمل مومن
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1972ء (عمر 51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر ترمیم

مومن کا تعلق گارو قبیلے سے ہے۔ انھوں نے 1989ء میں بوکاجان کے بالی پاتھر ہائی اسکول سے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے 1999ء میں گوہاٹی کے گوہاٹی میڈیکل کالج سے گریجویشن (ایم بی بی ایس) کیا ہے۔ مومن گوہاٹی میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ وہ 2006ء میں آسام میڈیکل کالج میں ایم ڈی (میڈیسن) بھی رہے۔ [6] ان کی شادی انوپما ہاجونگ سے ہوئی ۔

سیاسی کیریئر ترمیم

مومن نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 2016ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پربوکاجن قانون ساز اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ کر کیا۔[7][8] انھوں نے اپنے مضبوط حریف اور انڈین نیشنل کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے کلینگ ڈونگ کو 4,717 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔[9] انھیں ریاستی یونٹ کے لیے بی جے پی کے ترجمانوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔[10] ڈاکٹر مومن کو آسام اربن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے اور انھیں حکومت آسام نے وزیر مملکت کا درجہ دیا ہے۔ [11][12]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Numal Momin takes charge as chairperson of water ssupply board"۔ Pratidin Time 
  2. "Karbi Anglong BJP unit formed"۔ The Assam Tribune۔ 15 October 2016۔ 15 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2019 
  3. "Assam to develop mechanism to reach out to 'small communities'"۔ 20 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2016 
  4. MLAs, security officials visit India-Bangla border
  5. "BJP will ensure benefits reach women and children in Meghalaya"۔ The Shillong Times 
  6. "Numal Momin bio"۔ National Election Watch 
  7. "MLA 2016 partywise"۔ Assam Legislative Assembly 
  8. "2016 Assan assembly election results"۔ NDTV 
  9. "BJP wins all 3 seats in Karbi Anglong"۔ Assam Tribune۔ 22 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2024 
  10. "Assam Bjp spoke person's note"۔ Economic Times 
  11. "CM Sonowal approves appointment of Chairmen for various public sector units"۔ Sentinel Assam 
  12. "Bhogdoi water treatment plant inaugurated in Jorhat"۔ Sentinel Assam 

بیرونی روابط ترمیم

  • Numal Momin on Twitter
  • Numal Momin on Facebook
  • Numal Momin's channel on YouTube