نوائط سلطنت
نوائط سلطنت (۱۳ ویں صدی عیسوی سے ۱۴ ویں صدی عیسوی) جسے ہنور سلطنت بھی کہا جاتا ہے، کرناٹک کے موجودہ ضلع اتر کنڑ کے کراوالی کے ساحل پر ایک چھوٹی سی سلطنت تھی، یہ غالبا نوائط تاجر حسن ناخودا نے ہوناور کے گاؤں ہاسپٹن میں قائم کیا۔ ابتدائی طور پر یہ ایک آزاد سلطنت تھی، ۱۳۴۰ میں، ہریھرا-نرپال، گیرسوپا کی نامعلوم سلطنت کا بادشاہ (جن کو نوائط سلطنت کے مشرقی حصے پر اختیار حاصل تھا) جس کی ماتحت میں سلطان جمال الدین حکومت کر رہے تھے۔ برصغیر پاک و ہند کی بیشتر سلطنتوں کے برعکس، یہ سمندری جنگ کی صلاحیت رکھتی تھیں اور ان کے پاس دو قابل ذکر بحری جہاز تھے، یعنی تاریدا اور عکیری۔
نوائط سلطنت | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
۱۳ویں صدی سے–۱۳۵۰ کے دہائی تک | |||||||||||
حیثیت | ۱۳۴۰عیسوی تک آزاد مملکت ۱۳۴۰ سے گیرسوپا کی نامعلوم بادشاہت کے ماتحت۔ | ||||||||||
دار الحکومت | ہوناور | ||||||||||
عمومی زبانیں | کوکنی زبان کنڑ زبان نوائطی زبان | ||||||||||
مذہب | اسلام | ||||||||||
حکومت | بادشاہت | ||||||||||
سلطان | |||||||||||
• ۱۳ ویں صدی کے اواخر سے - ۱۴ ویں صدی کے اوائل تک | حسن ناخودا | ||||||||||
• ۱۴ ویں صدی کے اوائل سے – ۱۳۵۰ کی دہائی تک | جمال الدین ناخودا | ||||||||||
تاریخ | |||||||||||
• | ۱۳ویں صدی سے | ||||||||||
• | ۱۳۵۰ کے دہائی تک | ||||||||||
| |||||||||||
موجودہ حصہ | بھارت |
اس سلطنت نے بہت ساری تعمیراتی کاموں کی سرپرستی کی، جو اب کھنڈرات میں ہیں یا ناقابل رہائش ہیں یا تاریخ کے نقشے سے مٹ چکی ہیں۔ ان میں سلطان حسن ناخودا کی تعمیر کردہ مسجد، جو بغداد کی عظیم الشان مسجد سے مشابہت رکھتی ہے، مرجان قلعہ،[1] اور ہوناور میں ہاسپٹن کا قلعہ بھی قابل ذکر ہیں۔
تاریخ
ترمیمحسن نادخودا
ترمیمیہ جمال الدین ناخودا کے والد تھے،ابن بطوطہ کے مطابق انہوں نے سندھاپور پر قبضہ کرنے کے بعد بغداد کی عظیم الشان مسجد کی طرح ایک بہت بڑی مسجد تعمیر کی اور وہاں ایک شہر کی بنیاد رکھی۔ [2]جارج مورایس کے مطابق حسن ناخودا نے کدمباس کے ماتحت سندھاپور کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دی ہے، جیسا کہ ۱۱ ویں صدی میں، ایک مسلمان، جس کا نام سدھان تھا، جو عرب کے محمد کا بیٹا تھا، جس نے وہاں پ گورنر کے طور پہ خدمات انجام دیا تھا۔ [3]
جمال الدین ناخودا
ترمیمسلطان جمال الدین محمد اپنے مذہبی فرائض کے لیے متقی تھے اور کنارا کے ساحل کے طاقتور حکمرانوں میں سے ایک تھے۔ مالابار کے بادشاہ کی طرف سے اس سلطنت کی سمندری طاقت کی وجہ سے اسے سالانہ بنیادوں پر خراج تحسین پیش کیا جاتا تھا، ۱۳۳۸ء میں، ویرا بلالہ سوم نے اپنی فوج کو بارکور میں سلطان جمال الدین کی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تعینات کیا جو الوپا بادشاہ کے سسرتھے اور ویرا بلالہ سوم کے جاگیردار کا تختہ الٹنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ [2][3] ۱۳۴۳ء میں، ۵۲ جہازوں کا بیڑا سندھاپور کے بادشاہ کے بیٹے کی طرف سے پیغام موصول ہونے پر سندھاپور کے لیے روانہ ہوا، جس کے نتیجے میں سندھاپور پر قبضہ کر لیا گیا۔ اس کے بعد، ۱۳۴۴ء میں، سندھاپور کے بادشاہ نے اچانک حملہ کیا جب سلطنت کی فوج پورے خطے میں بکھری ہوئی تھی، اس تنازعہ کے نتائج کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ [4]
ثقافتی اثر
ترمیمہندوؤں اور جینیوں پر مسلمانوں کے مذہبی اور اخلاقی ضابطے کا اثر تھا۔ جب بات لڑائی کے فن کی ہو تو وہ مسلمانوں کی نقل کرتے، جبکہ زمینی فوج اور بحریہ میں افسران کی اکثریت مسلمان تھی۔ اس کے برعکس، مسلمانوں کی روزی روٹی کو جینیوں نے تشکیل دی۔ گرم پانی اور چاول کا استعمال عام تھا، پھر بھی گندم کو آسانی سے دوسرے ممالک سے درآمد کیا جا سکتا تھا۔ ہر فرد کو کھانے کے لیے ایک الگ پلیٹ اور چمچ فراہم جاتا تھا۔ مزید برآں، پلیٹ میں چاول کے ساتھ مختلف قسم کی سالن بھی رکھے جاتے تھے، یہ رواج ہندوؤں سے متاثر ہے جو آج تک برقرار ہے۔ [5]
مزک کا کہنا ہے کہ شیخ محمد ناگوری اپنے مرد اور خواتین غلاموں کو ناپاک سمجھتے تھے اور ان کے پاس اچھوت پر یقین کی وجہ سے ان سے کھانا نہ بنواتے۔ [2][6]
مہدی حسین اچھوت کے بارے میں مزک کے بیان کو مسترد کرتے ہوے مذکورہ بالا شیخ کے بارے کہتا ہے کے وہ سخت عادات کے حامل تھے، جو اپنی عقیدت کی مشق کرتے وقت آلودگی یا نجاست کے کسی بھی امکان سے احتیاط کرتے تھے۔ اس وجہ سے، وہ اپنے نوکرروں کے بارے میں فکر مند رہتے۔ [2]
تعلیم
ترمیمیہاں طالبات کی تعلیم کے لیے ۱۳ تعلیمی ادارے تھیں، جبکہ ۲۳ مدرسے مرد طلباء کی آبادی کے لیے تھی۔ مزید برآں، اس تاریخی دور میں خواتین کی آبادی نے قرآن حفظ کرنے میں قابل ذکر مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ واضح رہے کہ مخصوص جغرافیائی علاقے میں رہنے والے عالم اور فاضل افراد کی تعداد کی کثرت مجود رہتی تھی۔ [5]
سیاح
ترمیمفرایر جورڈانس
ترمیمسال ۱۳۲۸ء میں،[7] ایک فرانسیسی مبلغ اور سیاح نے سلطنت کے دورے کا آغاز کیا، جس کے دوران اس نے بھٹیگالا (یہ جگہ بھٹکل کے نام سے مشہور ہے) کی اپنی مہم کو بیان کرتے ہوئے ایک تفصیلی اور مختصر داستان کو باریکی سے دستاویزی شکل دی۔ تاریخی ریکارڈ بتاتے ہیں کہ بھٹیگالا کا حکمران سارسنوں سے وابستہ تھا، جو اسلامی عقیدے پر اس کی پابندی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یول کی بصیرت کے مطابق، یہ ممکن ہے کہ جورڈانس ہوناور کی خودمختاری کا پردہ پوش حوالہ دے رہا ہے، اس طرح اس دور میں رائج سیاسی اور مذہبی حرکیات کے پیچیدہ جال پر روشنی ڈالی ہے۔ [8]
ابن بطوطہ
ترمیممراکشی سیاح ابن بطوطہ نے ۱۳۴۳ء میں سلطنت کا دورہ کیا۔ ابن بطوطہ کے مطابق، "ہنور کا سلطان جمال الدین محمد بن حسن بہترین اور طاقتور حکمرانوں میں سے ایک ہے، لیکن وہ ایک غیر قوم پرست راجا ہریب کے ماتحت ہے۔" اس کی ملاقات بھٹکل کے فقی اسماعیل (جنہیں فقی اسماعیل سکری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) اور مقامی قاضی نورالدین علی سے ہوئی، اور شیخ محمد ناگوری (النقوری) سے مہمان نوازی حاصل ہوئی۔ اس نے اس سلطنت کے سماجی، اقتصادی، مذہبی، ثقافتی اور انتظامی عوامل کے بارے بہت گہرائیوں سے تبصرہ کیا۔ اس نے ان کے ساتھ سندھاپور کی جنگ لڑی اور فتح کے ساتھ واپس آیا، ایک سال بعد غیر یقینی حالات میں، وہ مزید تفصیل دئے بغیر ہنور واپس نہ جا سکا۔ [2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Sandy N. Vyjay (2019)۔ "Karnataka's forgotten fort"۔ Deccan Herald (بزبان انگریزی)
- ^ ا ب پ ت ٹ Ibn Battuta (1976)۔ مدیر: Mahdi Husain۔ The Rehla of Ibn Battuta۔ Oriental Institute Baroda۔ صفحہ: 177–181 In this citation, the Nakhuda (ship owner) and Faqqi (Jurist) have been translated, which should not be the case. Till today, it is used as the surname of a person.
- ^ ا ب George M. Moraes (1939)۔ "Haryab of Ibn Batuta"۔ Journal of the Bombay Branch of the Royal Asiatic Society۔ 15: 37–42
- ↑ George M Moraes (1931)۔ The Kadamba Kula۔ Bombay B X Furtado And Sons
- ^ ا ب Syed Abu Zafar Nadvi (1947)۔ Mukhtasar Tareekh i Hind۔ صفحہ: 160–162
- ↑ Ibn Battuta (1911)۔ مدیر: Hans von Mžik۔ Die reise des Arabers Ibn Ba???a durch Indien und China (14. jahrhundert) (German ایڈیشن)۔ University of Michigan Library
- ↑ Duatre Barbosa (1918)۔ مدیر: Mansel Longworth Dames۔ The Book Of Duarte Barbosa Vol. 1۔ Hakluyt Society۔ صفحہ: 187
- ↑ Catalani Jordanus (1863)۔ مدیر: Henry Yule۔ Mirabilia descripta : the wonders of the East۔ London : Printed for the Hakluyt Society