نور الحسن راشد کاندھلوی
نور الحسن راشد کاندھلوی ایک بھارتی مسلمان عالم، مصنف اور محقق ہیں۔ وہ افتخار الحسن کاندھلوی کے صاحبزادہ ہیں۔
نور الحسن راشد کاندھلوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 دسمبر 1950ء (74 سال) کاندھلہ |
شہریت | بھارت |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنفی |
والد | افتخار الحسن کاندھلوی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مظاہر علوم سہارنپور |
پیشہ | مصنف ، عالم |
درستی - ترمیم |
ولادت و تعلیم
ترمیم10 ربیع الاوّل 1370 ہجری مطابق 20 دسمبر 1950 عیسوی میں بھارت کے مغربی صوبہ اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کاندھلہ کے ایک علمی و دینی گھرانہ میں پیدا ہوئے اور اپنے ہی علاقہ کے مکتب و مدرسہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم کے لیے مظاہر العلوم سہارنپور گئے اور وہاں سے علوم شریعہ میں سنہ 1390ھ مطابق 1970ء میں فراغت حاصل کی، فراغت کے بعد پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ علوم ومعارف کی اشاعت اور تالیف و تحقیق میں مشغول ہو گئے۔
تالیفات
ترمیمنور الحسن راشد کاندھلوی کی بعض تصنیفات درج ذیل ہیں:
- قاسم العلوم مولانا قاسم نانوتوی حیات و خدمات
- مولانا عبد اللہ انصاری حیات و خدمات
- سوانح حیات مولانا مظہر نانوتوی
- رسائلِ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی و رشید احمد گنگوہی
- سابق امیر تبلیغ مولانا انعام الحسن کاندھلوی
- مختصر سوانح حیات مفتی الہٰی بخش
- اوراد و وظائف رمضان المبارک