نورالنساء بیگم ( فارسی: نورالنسا بیگم‎ ؛ جس کا مطلب ہے "خواتین کی روشنی"؛ وفات فروری 1701) مغل بادشاہ بہادر شاہ اول کی پہلی بیوی اور اہم ساتھی تھیں۔ [1]

نور النساء بیگم
شریک حیاتبہادر شاہ اول
نسلرفیع الشان
خاندانتیموری (شادی کے بعد)
والدمرزا سنجر خان
والدہزینت عالم بیگم
پیدائشخراسان
وفاتفروری 1701
کابل، مغلیہ سلطنت
مذہباسلام

وہ بہادر شاہ اول کے تیسرے بیٹے ، شہزادہ رفیع الشان کی ماں تھیں اور اپنے شوہر پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتیں تھیں۔ [2] وہ مستقبل کے شہنشاہوں ، رفیع الدرجات ، شاہ جہاں دوم اور محمد ابراہیم کی دادی تھیں۔ بہادر شاہ کے تخت نشیں ہونے سے چھ سال قبل 1701 میں ان کا انتقال ہو گیا۔

کنبہ

ترمیم

خراسان میں پیدا ہونے والی ، نور النساء بیگم ، مرزا سنجر خان کی بیٹی تھیں [2] جنھیں کہا جاتا ہے کہ یہ نجم ثانی کی اولاد ہیں۔ اس کی والدہ ، زینتِ عالم ، شاہ جہاں کی اہلیہ ، ممتاز محل کی پوتی تھیں۔ [3] اس کا شاکر خاں نامی ایک بھائی تھا۔ [2]

شادی

ترمیم

وزیرخان کے ساتھ دکن سے دہلی واپسی کے بعد اس نے 30 دسمبر 1659 کو شہزادہ محمد معظم (مستقبل کے بہادر شاہ اول) سے شادی کی۔ دلہن کو روایتی شاہی تحائف دیے گئے تھے۔ [1] [4] 1671 میں اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ معظم کے ایک ایجنٹ ، مرزا محمد ماں اور بیٹے کو اورنگ زیب کے پاس لے گیا جس نے اس بچے کا نام رفیع الشان رکھا تھا۔ [4]

وہ بہت ساری کمال خوبیوں سے مزین تھی۔ اس نے اپنے کارناموں سے معظم کے دل پر اجارہ داری قائم کر لی تھی۔ اس نے ہندی میں شاعری بھی لکھی [5]وہ اپنی خیرات اور محتاجوں کی مدد کے لیے مشہور تھیں۔ اس نے اپنے عمدہ سلوک ، اطاعت اور کشش سے اپنے شوہر کا دل جیت لیا اور اسی وجہ سے اس کی دوسری بیویاں اس سے حسد کرتی تھیں۔ انھوں نے اس پر بدکاری اور گولکنڈہ کے حکمران ابوالحسن قطب شاہ اور معظم کو پیغامات دینے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ دیگر الزامات بھی لگائے۔ اور انھوں نے اورنگ زیب سے اس کی بہت شکایات کیں۔[6][7]

نور النساء بیگم کا انتقال فروری 1701 میں کابل میں ہوا۔ [2] نیکولا مانوکی کے مطابق ، "وہ ہر لحاظ سے ایک انتہائی قابل شہزادی تھیں"۔ معظم اور رفیع الشان دونوں کے لیے اس کی موت ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ اورنگ زیب اور تمام درباری ان کے پاس آئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Syed 1977
  2. ^ ا ب پ ت Irvine
  3. Muni Lal, Mini Mughals (1989), p. 26
  4. ^ ا ب Sarkar 1947
  5. Sudha Sharma (March 21, 2016)۔ The Status of Muslim Women in Medieval India۔ SAGE Publications India۔ صفحہ: 212۔ ISBN 978-9-351-50567-9 
  6. Syed 1977، ص 343
  7. Sarkar 1972، ص 431

کتابیات

ترمیم
  • Syed, Anees Jahan (1977). Aurangzeb in Muntakhab-al Lubab. Somaiya Publications.
  • Sarkar, Jadunath (1947). Maasir-i-Alamgiri: A History of Emperor Aurangzib-Alamgir (reign 1658-1707 AD) of Saqi Mustad Khan. Royal Asiatic Society of Bengal, Calcutta.
  • Irvine, William. The Later Mughals. Low Price Publications. ISBN 8175364068.
  • Latif, Bilkees I. (2010). Forgotten. Penguin Books India. p. 31. ISBN 978-0-143-06454-1.
  • Sarkar, Sir Jadunath (1972). History of Aurangzib based on original sources - Volume 4. S. C. Sarkar & Sons ltd.