نوف بنت عبد العزیز آل سعود

نوف بنت عبد العزیز آل سعود ( عربی: نوف بنت عبد العزيز آل سعود نوف بنت عبد العزیز السعود ؛ وفات اگست 2015ء) ایک سعودی شاہی اور مخیر خاتون تھیں۔ وہ سعودی عرب میں کئی نمائشوں کی سرپرستی کے لیے جانی جاتی تھیں۔

نوف بنت عبد العزیز آل سعود
معلومات شخصیت
وفات سنہ 2015ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاض   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سعودی عرب   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبدالعزیز ابن سعود   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ فہدہ بنت عاصی الشریم   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان آل سعود   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

نوف بنت عبد العزیز عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود اور فہدہ بنت عاصی الشریم کے تین بچوں میں سے ایک تھیں۔ ان کی والدہ فہدہ کا تعلق شمر قبیلے کی عبدی شاخ سے تھا۔ وہ عاصی بن شریم الشمری کی بیٹی تھیں، جو قبیلے کے جنوبی حصے کے شیخ تھے۔ [1] 1920ءمیں ان کے شوہر سعود بن عبد العزیز الراشد، جو الراشد کے آخری امیر تھے، کے اپنے چچا زاد کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد، فہدہ نے عبد العزیز سے شادی کی۔ [2] نوف کے دو سگے بھائی تھے: عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود اور صيتا بنت عبد العزيز۔

نوف بنت عبد العزیز نے عبد اللہ بن محمد آل سعود سے شادی کی جو شاہ عبد العزیز کے چچا سعود بن فیصل آل سعود کی اولاد میں سے تھے۔ ان کے بچوں میں سے ایک فیصل بن عبد اللہ آل سعود، 2009ء سے 2013ء تک سعودی وزیر تعلیم تھے۔ نوف بنت عبد العزیز کئی نمائشوں کی سرپرستی کرتی تھیں جن میں سے ایک مئی 2010ء میں ریاض کے کنگ عبد العزیز تاریخی مرکز میں خالد نمائش تھی۔ اس نمائش میں خالد بن عبدالعزیز آل سعود کی اشاعتوں، تصاویر، کتابوں، فلموں اور کچھ نجی چیزوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ [3] اس کا انتقال اگست 2015ء میں ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Madawi al-Rasheed (1991)۔ Politics in an Arabian Oasis. The Rashidis of Saudi Arabia۔ New York: I. B. Tauirs & Co. Ltd.۔ ص 9۔ ISBN:978-1-85043-320-0