حویلی نو نہال سنگھ اندرون لاہور، پاکستان میں واقع ایک حویلی ہے۔ یہ وسط انیسویں صدی میں سکھ دور میں تعمیر ہوئی۔ حویلی کو لاہور میں سکھ فن تعمیر کی بہترین مثالوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔[1]

Haveli of Nau Nihal Singh
حویلی نو نہال سنگھ
متناسقات31°34′46″N 74°18′39″E / 31.5795161°N 74.3109558°E / 31.5795161; 74.3109558
مقاملاہور، پنجاب، پاکستان
قسمحویلی

مقام

ترمیم

حویلی اندرون لاہور شہر میں واقع ہے اور فصیل دار کے جنوبی نصف حصے میں موری دروازہ کے قریب واقع ہے۔ جبکہ بھاٹی دروازہ اور لوہاری دروازہ بھی اس کے قریب ہیں۔ اس حویلی کی عمارت کافی کشادہ ہے بڑے بڑے دالان ، شہ نشینیں ، تہ خانے اور بالا خانے اس میں بنے ہوئے ہیں۔ کمروں کی چھتوں پر بہت عمدہ شیشے اور پتھروں کا کام کیا گیا ہے۔ تہ خانے کا راستہ بند کر دیا گیا ہے اورتہہ خانے کے علاوہ یہ چار منزلہ عمارت ہے ۔ جبکہ چوتھی منزل شیش محل کہلاتی ہے شیش محل ، مغل آرکیٹیکچر کے ہوا محل کی مانند ہے۔ جسے مغلیہ عمارات کی سب سے بلند منزل پر بنایا جاتا اور اس کا مقصود تازہ ہوا سے لطف اندوز ہونا اور بلندی سے ارد گرد شہر کا نظارہ کرنا ہوتا تھا۔ کنور نونہال سنگھ نے بھی اسی مقصد کے لیے شیش محل بنوایا اور اسے استعمال کیا جاتا رہا۔آج کل حویلی وکٹوریہ گرلز ہائی اسکول کے نام سے جانی جاتی ہے اور گورنمنٹ کی ملکیت میں ہے۔ اس عمارت کی پہلی تین منزلوں کو بطور اسکول استعمال کیا جاتا ہے

تاریخ

ترمیم

حویلی سکھ سلطنت کے بانی رنجیت سنگھ نے اپنے پوتے نو نہال سنگھ [2] کے لیے 1830ء یا 1840ء میں تعمیر کروائی۔[3] حویلی نو نہال سنگھ کی ایک ذاتی رہائش گاہ کے لیے تھی۔[2] برطانوی نوآبادیاتی دور کے بعد سے یہ عمارت وکٹوریہ گرلز ہائی اسکول کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

تصاویر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Hashid۔ "Haveli Nau Nihal Singh: Searching for Vernacular in Lahore"۔ UNESCO۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2017 
  2. ^ ا ب Mahnaz Shujrah (20 June 2016)۔ "In the Heart of Lahore: Nau Nihal Singh Haveli"۔ Youlin Magazine۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2017 
  3. The Free Library. S.v. Hindu symbolism in sikh art brickwork in Haveli Naunihal Singh.." Retrieved Oct 08 2017 from https://www.thefreelibrary.com/Hindu+symbolism+in+sikh+art+brickwork+in+Haveli+Naunihal+Singh.-a0389937207