نگوین فو ٹرونگ
نگوین فو ٹرونگ (ویتنامی: Nguyễn Phú Trọng) ویتنامی سیاست دان اور ملک کے موجودہ صدر ہیں۔ ٹران ڈائی کوآنگ کی وفات کے بعد صدر منتخب ہوئے۔ ترتیب کے لحاظ سے وہ نویں صدر اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔
نگوین فو ٹرونگ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ویت نامی میں: Nguyễn Phú Trọng) | |||||||
مناصب | |||||||
رکن قومی اسمبلی ویتنام | |||||||
برسر عہدہ 19 مئی 2002 – 19 جولائی 2024 |
|||||||
صدر ویتنام [1] (10 ) | |||||||
برسر عہدہ 23 اکتوبر 2018 – 5 اپریل 2021 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 14 اپریل 1944ء [2][3] | ||||||
وفات | 19 جولائی 2024ء (80 سال)[4][5] ہنوئی [5] |
||||||
طرز وفات | طبعی موت [6] | ||||||
شہریت | ویتنام | ||||||
جماعت | ویتنام کمیونسٹ پارٹی | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی [7]، پی ایچ ڈی بین الاقوامی تعلقات | ||||||
پیشہ | سیاست دان [8] | ||||||
مادری زبان | ویتنامی زبان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ویتنامی زبان ، روسی | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
انھیں انیس جنوری 2018ء کو ویتنامی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری جماعت کی 11ویں قومی کانگریس میں منتخب کیا گیا[9][10][11][12] اور سنہ 2016ء میں جماعت کی 12ویں قومی کانگریس میں دوبارہ منتخب کیے گئے تھے۔
وہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹریٹ کی سربراہی کرتے ہیں[13][14][15] اور اس کی مرکزی فوجی کمیشن کے سیکریٹری ہیں[16][17] ساتھ ہی وہ کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے سربراہ ہیں، جو ویتنام میں فیصلے کرنے والا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، اس لحاظ سے وہ اب ویتنام کی سب سے طاقتور شخصیت ہیں۔[18]
3 اکتوبر 2018ء کو ویتنامی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے انھیں اگلے صدر کے طور پر نامزد کیا۔ وہ ہو چی من (صرف شمالی ویتنام میں) اور ٹرونگ چن کے بعد کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ ساتھ ریاست کی سرپرستی کرنے والے تیسرے شخص ہیں۔
23 اکتوبر 2018ء کو نگوین فو ٹرونگ کو قومی اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں رائے شماری کے بعد صدر منتخب کیا گیا۔ نگوین 2006ء سے 2011ء تک قومی اسمبلی کے چیئر بھی رہ چکے ہیں۔
ابتدائی زندگی
ترمیمنگوین فو ٹرونگ ضلع ڈونگ ان، ہنوئی میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک غریب کسان خاندان سے ہے۔[19] انھوں نے ویتنام نیشنل یونیورسٹی، ہنوئی سے 1963ء تا 1967ء تک عِلمِ زبان پڑھا۔ نگوین باضابطہ طور پر ویتنامی کمیونسٹ پارٹی کے رکن دسمبر 1968ء میں بنے۔ انھوں نے 1967ء–1973ء، 1976ء–1980ء اور 1983ء–1996ء کے ادوار میں ویتنامی کمیونسٹ پارٹی (سابقہ لیبر پارٹی) کی نظری اور سیاسی ادارہ تاپ چی کونگ سان (کمیونسٹ تبصرہ) کے لیے کام کیا۔ سنہ 1991ء سے سنہ 1996ء تک تاپ چی کونگ سان کے مدیر اعلیٰ رہے۔
سنہ 1981ء میں وہ اکیڈمی آف سائنسز میں پڑھنے کے لیے سویت یونین گئے، جہاں سے انھوں نے 1983ء میں تاریخ میں کینڈیڈیٹ آف سائنسز کی سند حاصل کی۔[20]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Nguyễn Phú Trọng — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جولائی 2022
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/nguyen-phu-trong — بنام: Nguyen Phu Trong
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000029105 — بنام: Nguyen Phu Trong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: روٹیرز — تاریخ اشاعت: 19 جولائی 2024 — Vietnam Communist Party chief Trong dies at 80, state media says — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولائی 2024
- ^ ا ب تاریخ اشاعت: 19 جولائی 2024 — Tổng Bí thư Nguyễn Phú Trọng từ trần — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولائی 2024
- ↑ https://www.infobae.com/america/agencias/2024/07/19/fallece-nguyen-phu-trong-el-lider-con-mas-poder-en-vietnam-en-las-ultimas-decadas/
- ↑ تاریخ اشاعت: 23 اکتوبر 2018 — Biography of Party General Secretary and President Nguyen Phu Trong
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1124109587 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولائی 2024
- ↑ Vietnam: Foreign Policy and Government Guide International Business Publications, USA. – 2007– Page 8 "General Secretary Nông Ðức Mạnh – President Nguyễn Minh Triết – Prime Minister Nguyễn Tấn Dũng – National Assembly Chairman Nguyễn Phú Trọng"
- ↑ "Nguyen Phu Trong elected Party Chief", Vietnam News Agency, 19 January 2011.
- ↑ "Nguyen Phu Trong elected Party General Secretary آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nhandan.com.vn (Error: unknown archive URL)", Nhan Dan, 19 January 2011.
- ↑ "Party Congress announces CPVCC Politburo members آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ news.gov.vn (Error: unknown archive URL)", VGP News, 19 January 2011
- ↑ "Party leader Trong announces Central Committee Secretariat", Viet Nam News, 10 February 2011.
- ↑ "11th CPVCC Secretariat members named", Vietnam News Agency, 9 February 2011.
- ↑ (ویتنامی میں) "Ban Chấp hành trung ương, Bộ Chính trị, Ban Bí thư آرکائیو شدہ 2013-01-30 بذریعہ وے بیک مشین, Báo điện tử Đảng Cộng sản Việt Nam, 25 January 2011.
- ↑ (ویتنامی میں) "Tổ chức trọng thể lễ tang Thượng tướng Nguyễn Trọng Xuyên آرکائیو شدہ 2013-04-22 بذریعہ archive.today", VOV Online, 27 June 2012.
- ↑ "Tổng Bí thư dự Hội nghị quân chính toàn quân آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ vov.vn (Error: unknown archive URL)", VOV Online, 16 December 2011.
- ↑ (ویتنامی میں) "بی بی سی نیوز"۔
- ↑ "Biography of Party General Secretary Nguyen Phu Trong", Vietnam News Agency, 19 January 2011
- ↑ "Нгуен Фу Чонг - Деятельность Коммунистической партии Вьетнама по укреплению ее связи с массами на современном этапе : с учетом опыта КПСС : диссертация ... кандидата исторических наук : 07.00.14 - Search RSL"۔ search.rsl.ru (بزبان روسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2018