نیاز احمد (موسیقار)

پاکستانی موسیقار

نیاز احمد (پیدائش: 3 دسمبر، 1946ء - وفات: 28 مئی، 2019ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسیقار تھے۔

نیاز احمد (موسیقار)
معلومات شخصیت
پیدائش 3 دسمبر 1946ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مظفرنگر ضلع ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 مئی 2019ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز ،  فلم اسکور کمپوزر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل ملی نغمہ ،  نیم کلاسیکی موسیقی ،  پس پردہ فلمی موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 تمغائے حسن کارکردگی   (2004)
پی ٹی وی اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

دنیائے موسیقی میں اپنا نام بنانے والے نیاز احمد 3 دسمبر 1946ء کو ضلع مظفرنگر، اتر پردیش، برطانوی پندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد فیاض احمد تقسیم ہند کے دوران ہجرت کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ان کا خاندان کراچی میں مستقل سکونت پذیر ہو گیا۔ نیاز احمد کی کفالت ان کے چچا ریاض احمد نے کی۔ نیاز احمد چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کا پڑھائی میں دل نہیں لتا تھا، جس کے سبب میٹرک نہ کر سکے۔ اپنے ماموں سے موسیقی سیکھنے کے بعد فنی دنیا میں قدم رکھا۔ ابتدا میں چھوٹی تقریبات میں ہارمونیم بجایا کرتے تھے۔ نہال عبداللہ کے توسط سے ریڈیو پاکستان میں اکارڈین پلیئر کا کام ملا۔ پانچ سال تک اس ساز سے جڑے رہنے کے بعد انہوں نے بطور موسیقار قسمت آزمائی کی۔ پہلی دھن گیت یہ کیسا بندھن ہے ساجن کے لئے تیار کی جو گلوکارہ مہناز بیگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جسے بہت مقبولیت ملی۔ نیاز احمد نے تاج ملتانی، عشرت جہاں، نگہت سیما کے ساتھ بھی کام کیا اور انہیں اپنی دھنوں پر گانے کا موقع دیا۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ چھ برس ریڈیو سے وابستہ رہنے کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے وابستہ ہو گئے جہاں کئی مشہور گیتوں کی دھنیں ترتیب دیں۔ محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کرانے کا سہرا بھی نیاز احمد ہی کے سر ہے۔ انہوں نے بہت سی مشہور دھنیں ترتیب دیں۔ استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور ملی نغمہ میرا انعام پاکستان کی دھن بھی انہوں نے ترتیب دی جسے استاد نصرت فتح علی خان نے گایا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کے لیے نیناں تم چپ رہنا کی دھن بھی ترتیب دی۔ ان کے ترتیب دیئے ہوئے دیگر مشہور نغموں میں اتنے بڑے جیون ساگر میں (الن فقیر)، ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم (خالد وحید)، خوشبو بن کر مہک رہا ہے میرا پاکستان (لبنیٰ ندیم) اور ہم مائیں، ہم بہنیں (ناہید اختر و دیگر)، نظارے ہمیں دیکھیں (محمد علی شہکی) اور تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں (محمد علی شہکی) بہت مشہور ہوئے۔ اس کے علاوہ دیکھ عالمگیر کی آواز میں مشہور نغمات تیرا کیا رنگ کر دیا اور یہ شام اور تیرا نام کی دھنیں بحٰ نیاز احمد نے بنائیں۔ انہوں نے ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی ترتیب دیئے۔ فلمی موسیقی بھی دی۔ نیلام گھر اور پی ٹی وی کے خبرنامہ کی پس پردہ موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی۔[1] نیاز احمد کو 2004ء میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغا برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں تین بار پی ٹی وی نیشنل ایوارڈ ملا، ریڈیو پاکستان نے بھی بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا۔[2][3]

وفات

ترمیم

نیاز احمد 28 مئی 2019ء کو لاہور، پاکستان میں وفات کر گئے۔[4][5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Adnan Lodhi (May 29, 2019)۔ "Composer of memorable patriotic songs Niaz Ahmad passes away"۔ The Express Tribune 
  2. اشفاق حسین، یادرفتگاں: نیاز احمد سدا بہار گیتوں کے تخلیق کار، روزنامہ دنیا، 28 مئی 2024ء
  3. "Awards for civilians announced"۔ Dawn۔ August 14, 2003 
  4. Mahnoor Sheikh (May 29, 2019)۔ "Renowned Music Composer Niaz Ahmed Khan Passes Away"۔ Pakistan Point 
  5. "معروف موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے"۔ نوائے وقت۔ 29 مئی 2019