نیتیکا شرما

نیتیکا شرما ایک بھارتی صنعتکار خاتون ہے جس نے ملک اور بیرون ملک ہمہ اقسام کے اسمارٹ مصنوعات (پروڈکٹس) متعارف کروائے۔ اس شعبے میں داخل ہونے او

نیتیکا شرما ایک بھارتی صنعتکار خاتون ہے جس نے ملک اور بیرون ملک ہمہ اقسام کے اسمارٹ مصنوعات (پروڈکٹس) متعارف کروائے۔ اس شعبے میں داخل ہونے اور اپنا الگ کاروبار قائم کرنے والی وہ بھارت میں پہلی خاتون ہے۔

نیتیکا شرما
معلومات شخصیت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ صنعتکار
وجہ شہرت اسمارٹ مصنوعات کے شعبے میں داخل ہونے والی پہلی خاتون

خاندانی پس منظر

ترمیم

نیتیکا کا تعلق کوٹا، راجستھان سے ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کے لوگ قدامت پسند ہیں اور عورتیں محدود نقل و حرکت کرتی ہیں۔ تاہم نیتیکا بچپن سے کچھ کرنے کی چاہت رکھتی تھی اور اب اس نے اپنے کاروبار کا مرکز گڑگاؤں میں بنایا۔[1]

پیشہ ورانہ تجربہ

ترمیم

نیتیکا نے کئی برقی مصنوعات کے تیارکنندوں کے ساتھ بازار میں توسیع کے ان کے کام میں مدد کی ہے۔ اس نے ایک روسی ہمہ قومی کمپنی (ایم این سی) کو بنگلہ دیش اور افغانستان میں کاروبار شروع کرنے میں تعاون کیا۔ بھارت میں وہ ٹاٹا ٹیلی سروسیز اور ووڈافون سے جڑی رہی اور ان کمپنیوں کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا۔ ان تجربوں نے نیتیکا کو اس بات کا اعتماد فراہم کیا کہ وہ خود کوئی کاروبار شروع کر سکتی ہے۔[1]

وی ناؤ ٹیکنالوجیز

ترمیم

2015ء میں نیتیکا نے وی ناؤ ٹیکنالوجیز کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک نجی کمپنی ہے، جس کے 51 سے سو ملازمین ہیں۔[2] اس کا ابتدائی سرمایہ 5 کروڑ تھا۔[1] تاہم 2017ء کاروبار میں توسیع کر کے کمپنی کا ٹرن اوور 10 سے 15 کروڑ تک پہنچا۔ یہ کمپنی کئی برقی / اسمارٹ مصنوعات بناتی ہے۔ اس کی چند مثالیں اسمارٹ موبائل گھڑی، اسمارٹ فِٹ نیس بیانڈ اور بلوٹوتھ اسمارٹ گھڑی ہیں۔[2] کمپنی کا ایک بیرون ہند دفتر سنگاپور میں ہے، جبکہ دوبئی میں ایک دفتر قائم ہونے کا امکان ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  • No URL found. Please specify a URL here or add one to Wikidata.