واہگہ ریلوے اسٹیشن جو لاہور-واہگہ برانچ لائن پر پاکستان کا آخری ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ لاہور جنکشن اسٹیشن سے 25 کلومیٹر کے فاصلہ واہگہ اسٹیشن میں پاک بھارت سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ان مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم ہوتا ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر کرتے ہیں۔ یہ لائن آگے ہندوستان کے شہر امرتسر سے ہوتی ہوئی دہلی تک ہے۔ آج یہ لائن سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔[1]

واہگہ ریلوے اسٹیشن
Wagah Railway Station
محل وقوعواہگہ
مالکوزارت ريلوے۔پاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)لاہور-واہگہ برانچ لائن
روابطامیگریشن اور کسٹم ریلوے اسٹیشن
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈWGH
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
تقی پور لاہور-واہگہ برانچ لائن ٹرمینس
Map

31°35′26″N 74°34′33″E / 31.5905°N 74.5758°E / 31.5905; 74.5758

تاریخ

ترمیم

تقسیم ہند سے قبل اس برانچ لائن کو ملتان، لاہور، امرتسر لائن کہتے تھے اب پاکستان میں اسے لاہور، واہگہ برانچ لائن کہتے ہیں جبکہ بھارت میں اسے امرتسر، انبالہ ریلوے لائن کہتے ہیں۔ یہ برانچ پچیس کلومیٹر کا فاصلہ پاکستان میں طے کرتی ہے جس کا آخری اسٹیشن واہگہ ہے جس سے صرف چند میٹر کی مسافت پر پاکستان، انڈیا کا بارڈر (ریڈکلف لائن ) ہے۔

واہگہ اسٹیشن غیر ملکی مسافروں کے لیے امیگریشن اور کسٹم کا کام کرتا ہے۔ یہاں پر غیر ملکیوں کے سفر کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس ہر ہفتہ (سوموار اور جمعرات کو) لاہور سے اٹاری (بھارت)کے درمیان چلتی تھی۔ یہاں سے سکھ یاتری ، سیاح اور تاجر پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر کرتے تھے۔ تاہم ریل سروس دونوں ممالک کے درمیان معطل ہے۔

ریلوے اسٹیشنز

ترمیم

km
 
0 لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن
 
6 مغل پورہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
 
11 ہربنس پورہ ریلوے اسٹیشن
 
17 جلو ریلوے اسٹیشن
 
تقی پور ریلوے اسٹیشن
 
25 واہگہ ریلوے اسٹیشن
   
  پاکستان
  بھارت
سرحدی لائن
 
to اٹاری ریلوے اسٹیشن

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. "International Rail Connections"۔ irfca۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2023