واہگہ بارڈر خودکش دھماکا 2014ء
واہگہ، بارڈر لاہور پاکستان میں 2 نومبر 2014ء کی شام 05:30 بجے پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا، جس میں 60۔[1] افراد ہلاک اور 100 سے زاہد زخمی ہو گئے[2] اس حملے کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروہ جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔[3]
واہگہ بارڈر خودکش دھماکا 2014ء | |
---|---|
مقام | واہگہ، پنجاب، پاکستان |
متناسقات | 31°36′16.9″N 74°34′22.5″E / 31.604694°N 74.572917°E |
تاریخ | 2 نومبر، 2014ء 17.30 (یو ٹی سی+5) |
نشانہ | شہری |
حملے کی قسم | خودکش |
ہلاکتیں | 67 |
زخمی | 100 سے زائد |
مرتکبین | جماعت احرار |
مقصد | آپریشن ضرب عضب کا رد عمل |
نقصانات
ترمیمواقعے میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رینجرز کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں[4] جبکہ 10خواتین، 7 بچے بھی شامل ہیں۔ گھرکی اسپتال میں 100 سے زائدزخمی لائے گئے۔ واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔[2]
تحقیقات
ترمیمذمہ داری و محرکات
ترمیمانتباہ
ترمیمسی آئی ڈی کے سربراہ افتخار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں لاہور کے کنٹونمنٹ کے علاقے اور رائے ونڈ میں ایسے کسی ممکنہ حملے کی اطلاعات تھیں اور اس کے علاوہ نو دس محرم کے حوالے سے بھی سکیورٹی خدشات موجود تھے لیکن کسی عوامی مقام پر حملے سے متعلق انھیں کوئی پیشگی اطلاعات نہیں تھیں۔[4] جبکہ ایک سرکاری عہدہ دار کے مطابق واہگہ بارڈر پر ایسے کسی حملہ کی پیشگی اطلاع تھی کہ ایک لا پتہ نوجوان اس کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور ان کے مطابق اس خطرے کے بارے میں سنیچر (1 نومبر) کی رات کو رینجرز کو مطلع کر دیا گيا تھا۔[5]
رد عمل
ترمیم- پاکستان-پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پر زور مذمت کی ہے۔[6]
- بھارت-بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر کھاتہ سے دو ٹویٹ کی ہیں جن میں اس دھماکے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں اور ہلاک شدگان کے لیے دعا کی ہے۔[7]
- ریاستہائے متحدہ امریکا دفتر خارجہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔[8]
- اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔[9]
دیگر
ترمیمبھارت نے کہا ہے کہ اگلے تین تک پرچم اتارنے کے وقت عوام کو واہگہ نہیں آنے دیا جائے گا، ڈی جی بارڈر فورسز کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔[10]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ TTP splinter groups claim Wagah attack; 60 dead - Pakistan - DAWN.COM
- ^ ا ب "جیو اردو نیوز - Geo Urdu News, Latest Urdu News Pakistan - urdu.geo.tv"۔ 03 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2014
- ↑ [http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/11/141102_wahga_lahore_blast_tk بم دھماکا کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے گروہ، جماعت الاحرار نے قبول کر لی تھی۔
- ^ ا ب واہگہ: ہلاکتوں کی تعداد 55، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل - BBC News اردو
- ↑ Questions about breach at Wagah abound - Pakistan - DAWN.COM
- ↑ پی ٹی وی، نیوز
- ↑ نریندر مودی کی بم دھماکا کی مذمت اور زخمیوں سے اظہار ہمدری
- ↑ "US ambassador condole families of Wagah border attack victims"۔ The News Tribe۔ 3 November 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2014
- ↑ UN chief condemns Wagah attack - Pakistan - DAWN.COM
- ↑ "سی می وی فائیو کیبل پاکستان سے کنکٹ کر دی گئی ہے – Daily Qudrat"۔ 05 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2014