• 4 جولائی 2007 : عراق اور افغانستان میں ہلاک ہونے والے نجی ٹھیکیداروں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
  • 3 جولائی 2007 : گھانا میں نئے زرِ مبادلہ کا اجرا۔ نئے زرِ مبادلہ کی ایک اکائی پرانے زرِ مبادلہ کی دس ہزار اکائیوں کے برابر ہوگی۔
  • 29 جون 2007 : یورپی اتحاد نے انڈونیشیا کے تمام طیاروں اور روس، یوکرائن اور انگولا کے کچھ طیاروں پر پابندی لگا دی۔
  • 23 جون 2007 : پاکستان کے وفاقی بجٹ2007-2008 میں سٹیل کی مصنوعات پر بیس فی صد ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے گاڑیاں بنانے والوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ٹیکس سے بھی دگنا اضافہ کر دیا۔
  • 17 جون 2007 : کریمیا اور روس کے درمیان سمندر میں 4.5 کلومیٹر لمبا پل بنانے کا فیصلہ ہو گیا۔ اس کی تکمیل دو سال میں ہوگی اور تجارت کو زبردست فروغ ہوگا۔ اس پر 48 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

  • 23 اپریل 2007 : ایک سروے کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لوگوں نے ایک ہی زرِ مبادلہ رائج کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ مستقبل میں دونوں ملکوں میں مشترکہ زرِ مبادلہ کا امکان بڑھ گیا۔