وحید اصغر ڈوگر، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2002 سے 2007 تک اور مئی 2013 اور مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

وحید اصغر ڈوگر
معلومات شخصیت
پیدائش 4 مارچ 1958ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چیچہ وطنی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی پنجاب یونیورسٹی لا کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

وحید اصغر ڈوگر 4 مارچ 1958 کو چیچہ وطنی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے بیچلر آف آرٹس اور بیچلر آف لاز کی ڈگری ہ 1986 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

وحید اصغر ڈوگر 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 224 (ساہیوال-V) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 26,704 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) (پی ایم ایل-ق) کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ کو شکست دی۔[2] انھوں نے 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 224 (ساہیوال-V) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 28,357 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ سے نشست ہار گئے۔[3] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 224 (ساہیوال-V) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پناشجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  2. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2018 
  3. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018