وقایۃ الروایہ
(وقایہ سے رجوع مکرر)
وقایۃ الروایہ: از برہان الشریعہ محمود بن احمدؒ، فقہ حنفیہ کے متون اربعہ میں سے ایک ہے۔
کتاب کا پورا نام وقایۃ الروایۃ فی مسائل الهدایہ اور صرف وقایہ بھی معروف ہے مؤلف اپنے نواسے عبید اللہ ابن مسعود کے لیے بطور یاداشت لکھا کرتے تھے اس کتاب میں دلائل کو حذف کر کے الہدایہ کے اصل مسائل جمع کیے گئے فقہ حنفی میں اس کتاب کو اہل علم کے ہاں بڑی پزیرائی حاصل ہوئی اور اس پر کئی شرحیں اور حاشیے لکھے گئے۔ جس مین صدر الشریعہ عبید اللہ ابن مسعود کی شرح وقایہ کو بہت پزیرائی حاصل ہےدرس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔
مصنف کا پورا نام امام برہان الشريعہ محمود بن صدر الشريعہ الاول: عبيد الله المحبوبی، الحنفی متوفی 673ھ ہے[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ قاموس الفقہ جلد اول،صفحہ 382،خالد سیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی2007ء