ولیم ٹی جی مورٹن

امریکی دندان ساز

ولیم تھامسن گرین مورٹن ایک امریکی دندان ساز تھا جو 9 اگست 1819ء کو ماسوچیوسٹ کے علاقے چارلٹن میں پیدا ہوا۔ نوجوانی میں وہ "بالٹی مور کالج آف ڈینٹل سرجری" میں داخل ہوا۔

ولیم ٹی جی مورٹن
(انگریزی میں: Morton William Thomas Green ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اگست 1819ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 جولا‎ئی 1868ء (49 سال)[8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ہارورڈ میڈیکل اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ طبیب ،  دندان ساز ،  جراح   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دندان سازی سے وابستگی

ترمیم

1842ء میں دندان سازی کو بطور پیشہ اپنایا۔ تقریباً ایک سال تک وہ ماہر دندان ساز "ہو راس ویلز" کی شراکت داری میں کام کرتا رہا جو خود عمل تخدیر (Anesthesia) میں شوق رکھتا تھا۔

نائٹرس ایسڈ سے دوری

ترمیم

اپنی دندان سازی کی ریاضت میں مورٹن نے لوگوں کو مصنوعی دانت لگانے میں مہارت حاصل کی۔ اس عمل میں ضروری تھا کہ پہلے پرانے دانت کی جڑوں کو کھود نکالا جائے۔ اس عمل کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے اس دور میں نائٹرس ایسڈ کو استعمال کیا جاتا۔ مگر مورٹن اس کو مناسب نہیں سمجھتا تھا۔ سو اس نے ایک زیادہ طاقتور چیز کی تلاش شروع کر دی۔

ایتھر (Ether) کا استعمال

ترمیم

مورٹن کے جاننے والے ایک قابل ڈاکٹر اور سائنس دان چارلس ٹی جیکسن نے اسے مشورہ دیا کہ وہ ایتھر (Ether) کا استعمال کرے۔ ایتھر میں عمل تخدیر کی خوبیوں کو قریب تین سو برس بیشتر سویڈن کے ایک معروف معالج اور کیمیا دان پیرا سیلس نے دریافت کیا تھا۔ ایسے ہی چند تحقیقی مقالے انیسوی صدی کے ادائل میں شائع ہوئے۔ لیکن نہ جیکسن اور نہ ایتھر پر لکھنے والے احباب نے ہی اس کیمیائی عنصر کو سرجری میں کبھی استعمال کیا۔

مورٹن اور ایتھر کا استعمال

ترمیم

مورٹن کو ایتھر سے بہت توقعات وابستہ تھیں۔اس نے اس پر تجربات کیے۔ پہلے پہل اس نے اسے(اپنے پالتو کتے سمیت )مختلف جانوروں پر استعمال کیا۔ اور پھر بعد میں خود اپنے آپ پر بھی۔آخر 30 ستمبر 1846ء کو ایک مریض پر ایتھر استعمال کرنے کا شاندار موقع پیدا ہوا۔ ایبن فراسٹ نامی ایک شخص شدید دانت درد کے ساتھ مورٹن کی علاج گاہ پر پہنچا۔ اس نے مسوڑوں کی چیڑ پھار کے ذریعے اس درد سے چھٹکارا پانے کے لیے کسی بھی دوا کے اطلاق پر رضامندی ظاہر کی۔مورٹن نے اس پر ایتھر کا اطلاق کیا اور دانت باہر کھینچ نکالا۔ جب فراسٹ ہوش میں آیا تو اس نے بتایا کہ اسے چنداں درد محسوس نہیں ہو رہا۔اس سے بہتر نتیجہ کی مورٹن توقع نہیں کر سکتا تھا۔ اسے کامیابی, شہرت اور خوشی کے در اپنے لیے وا ہوتے دکھائی دیے۔

ایتھر کا عوامی مظاہرہ

ترمیم

مورٹن نے بوسٹن میں "ماسو چیوسٹ جنرل ہاسپٹل" کے ایک مایہ ناز ڈاکٹر جان سی وارن سے ایتھر کے عمل تخدیر میں استعمال کا ذکر کیا اور ایک عوامی مظاہرے کی اجازت طلب کی۔ ڈاکٹر جان راضی ہو گئے اور مظاہرے کے لیے ایک دن طے کیا گیا۔ 16 اکتوبر 1846ء کو مورٹن نے کئی ڈاکٹروں اور علم طب کے طالب علموں کی بڑی تعداد کے سامنے ایک مریض گلبرٹ ایبٹ کو ایتھر کا ٹیکہ لگایا اور ڈاکٹر وارن نے اس کی گردن سے گلٹی نکالی۔ یہ عوامی مظاہرہ کافی کامیاب رہا۔ متعدد اخبارات نے اس مظاہرے کی خبر چھاپی جبکہ کچھ عرصے بعد عمل جراحی میں ایتھر کا باقاعدہ استعمال شروع ہو گیا۔

وفات

ترمیم

مورٹن کا انتقال 15 جولائی 1868ء میں 48 سال کی عمر میں نیو یارک میں ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/124524818 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb10653565x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/William-Thomas-Green-Morton — بنام: William Thomas Green Morton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6794b16 — بنام: William T. G. Morton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/1759 — بنام: William Thomas Green Morton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. عنوان : Morton, William Thomas Green (09 August 1819–15 July 1868), dentist and introducer of ether anesthesia — https://dx.doi.org/10.1093/ANB/9780198606697.ARTICLE.1200646 — بنام: William Thomas Green Morton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/morton-william-thomas-green — بنام: William Thomas Green Morton — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. بنام: William Thomas Green Morton — BIU Santé person ID: https://www.biusante.parisdescartes.fr/histoire/biographies/index.php?cle=1471