ویشنو مت
(ویشنوی مت سے رجوع مکرر)
ویشنو مت (انگریزی: Vaishnavism؛ ہندی: वैष्णव सम्प्रदाय) ہندو مت کے اہم فرقوں میں سے ایک ہے۔ دیگر اہم فرقے شکتی مت، شیو مت اور سمارت سوتر ہیں۔ ویشنوی بھگوان وشنو کی پوجا پر خاص توجہ دیتے ہیں۔[1][2] اسے فرقے کو ویشنوی دھرم بھی کہا جاتا ہے۔
ہندو عقائد کے مطابق کائنات کو تین دیوتاؤں برہما، وشنو اور شیو نے سنبھالا ہوا ہے۔ برہما کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے کائنات تخلیق کی، وشنو کائنات کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ شیوا اس کائنات کے محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے خاتمے کا بھی سبب بنیں گے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Pratapaditya Pal (1986)۔ Indian Sculpture: Circa 500 B.C.-A.D. 700۔ University of California Press۔ صفحہ: 24–25۔ ISBN 978-0-520-05991-7
- ↑ Stephan Schuhmacher (1994)۔ The Encyclopedia of Eastern Philosophy and Religion: Buddhism, Hinduism, Taoism, Zen۔ Shambhala۔ صفحہ: 397۔ ISBN 978-0-87773-980-7
- ↑ کراچی میں ہندو برادری کے تہوار ’شیوراتری‘ کا اہتمام