وینا ٹنڈن
وینا ٹنڈن ایک بھارتی ماہر طفیلیات، ماہرتعلیم اور نیشنل اکیڈمی آف سائنسیز، انڈیا بایوٹیک پارک، لکھنؤ میں ایک سینئر سائنس دان ہیں۔[1] وہ نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی میں حیوانیات کی سابق پروفیسر ہیں اور نارتھ ایسٹ انڈیا ہیلمنتھ پیراسائٹ انفارمیشن ڈاٹابیس میں چیف انویسٹی گیٹر ہیں۔[2] ان کو ان کیڑوں سے منتقل معتدی امراض پر تحقیق کے لیے جانا جانا ہے جو کھانے کے لیے کارآمد جانوروں کو متاثر کرتے ہیں۔ وہ دو کتابوں کی مصنفہ ہیں اور طفیلیات پر ان کافی مضامین ہیں۔[3] حکومت ہند نے سائنس میں شراکت کے لیے انھیں ملک کے چوتھے سب سے اعلی شہری اعزاز پدم شری، سے 2016ء میں نوازا۔[4]
وینا ٹنڈن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کاشی پور، اتراکھنڈ، بھارت |
7 ستمبر 1949
شہریت | بھارت |
شریک حیات | پرمود ٹنڈن |
اولاد | ایک لڑکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کیلیفورنیا، اروین پنجاب یونیورسٹی |
پیشہ | ماہر طفیلیات (Parasitologist)، تدریس |
وجہ شہرت | طفیلیات |
اعزازات | |
پدماشری ای کے جانکی امال یوارڈ آئی ایس پی کامیاب زندگی ایوارڈ |
|
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیموینا ٹنڈن کی پیدائش 7 ستمبر 1949ء میں كاشي پور، بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہوئی۔ چنڈی گڑھ سے 1967ء میں جامعہ پنجاب سے حیوانیات میں گریجویشن کے بعد (بی ایس سی-آنرز) انھوں نے 1968ء میں ماسٹر کی ڈگری (ایم ایس سی) مکمل کی اور بعد میں اسی ادارے سے (پی ایچ ڈی) کی ڈگری کی۔ انھوں نے اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تحقیق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، اروین کے سالماتی حیاتیات اور حیاتیاتی کیمیا محکمہ سے 1978-79 کے دوران کیا۔ ان کی تحقیق کا موضوع شراب کے دماغ اور جگر کی نسوں پر ہونے والے منفی اثرات پر تھا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہماچل یونیورسٹی میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کیا، مگر بعد میں وہ نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی، شیلانگ کے شعبہ حیوانیات میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا جہاں انھوں نے ریٹائرمنٹ تک ایک پروفیسر کا رتبہ حاصل کیا تھا۔[5] ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ بایوٹیک پارک، لکھنؤ میں سینئر سائنس دان ہیں۔
اعزازات
ترمیمقومی سائنس اکیڈمی، بھارت نے ٹنڈن کو ایک فیلو کے طور پر 1998ء میں منتخب کیا۔[6] وہ 2005ء میں انڈین سوسائٹی فار پیراسیٹالوجی کی منتخب فیلو بنی۔[7] حکومت ہند نے 2016 میں انھیں پدم شری سے نوازا۔[8]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Distinguished Scientists"۔ Biotech Park۔ 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "DIT - North-East Parasite Information Analysis Centre"۔ North-East India Helminth Parasite Information Database۔ 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "Ex-NEHU teacher gets Padma Shri"۔ Shillong Times۔ 26 January 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2016۔ 03 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2016
- ↑ "I did not want to follow the convention"۔ Biospectrum India۔ 15 April 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "NASI Fellows"۔ National Academy of Sciences, India۔ 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "ISP Fellows"۔ Indian Society of Parasitology۔ 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2016
- ↑ "Six from Northeast to receive Padma Shri, one Padma Bhushan"۔ The Northeast Today۔ 26 January 2016۔ 28 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2016