ویویک اگنی ہوتری
ویویک اگنی ہوتری (انگریزی: Vivek Agnihotri) ایک بھارتی فلمی ہدایت کار، فلموں کے متن نگار اور مصنف ہیں۔ وہ بھارت کے سنسر بورڈ کے رکن بھی ہیں، جیسا کہ 2022ء کا حال ہے جب یہ سطور لکھے گئے۔ ان کا تعلق مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ہے۔ ویویک اگنی ہوتری کی تعلیم و تربیت بھی بھوپال میں ہوئی ہے۔
ویویک اگنی ہوتری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 دسمبر 1973ء (51 سال) گوالیار |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
زوجہ | پلوی جوشی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، منظر نویس |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
تنازعات
ترمیم- انھوں نے دی کشمیر فائلز کے نام سے فلم بنائی جس میں بالعموم وہاں کے ہندو پنڈتوں پر ہوئے مظالم کی منظر کشی کی گئی۔ کچھ تجزیہ نگاروں نے اس فلم بندی کو بے حد مبالغہ آمیز قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلم میں معصوم مسلمانوں کے قتل کو بھی نہیں دکھایا گیا۔ ریاست اور ملک میں پنڈتوں کے قتل عام کے وقت کی سیاسی منظر کشی پر بھی لوگ سوال اٹھا چکے ہیں۔
- دی کشمیر فائلس‘ فلم کو لے کر ویویک اگنی ہوتری سرخیوں میں تو تھے ہی، ان کے بیان سے ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں ویویک اگنی ہوتری کے ذریعہ بھوپال کے لوگوں کو ہم جنس پرست بتانے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عارف مسعود نے جہاں ویویک اگنی ہوتری سے ان کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی نے بھی ویویک اگنی ہوتری کے بیان کو شرمسار کرنے والا بتایا ہے۔[1]
- فلمساز ویویک اگنیہوتری نے انوشکا شرما کی 'پاتال لوک' سیریز کے حالیہ تنازع پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے شوہر ویراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ پوچھا کہ اگر ان کو ویلن کے درمیان کھڑا کر دیا جائے تو یہ کیسا ہوگا؟[2]