انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (انگریزی: Indian Institute of Mass Communication) ایک بھارت میں ذرائع ابلاغ کی تعلیم فراہم کرنے والا بھارتی ادارہ ہے جس کا مالیہ اور فروغ حکومت ہند نئی دہلی میں کرتی ہے۔ [1][2] یہ ایک خود مختار اداری ہے اور یہ بھارت کی اطلاعات اور نشریات کی وزارت کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر اندراج شدہ ہے۔[3]

ادارے میں دیگر کئی کورسوں کے علاوہ اردو زبان میں صحافت کاایک ڈپلوما کورس بھی یہاں پر پڑھایا جاتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ 2018ء سے اردو کے طلبہ کی سہولتوں کا خیال کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ نے ملک کے مختلف آٹھ شہروں میں امتحان مراکز بنائے ہیں۔ پہلے اردو زبان میں صحافت کے لیے تحریری امتحان صرف دہلی میں ہوتا تھا لیکن متذکرہ سال سے دہلی کے علاوہ لکھنؤ، جموں، سری نگر، حیدرآباد، بھوپال، ممبئی اور پٹنہ میں بھی تحریری امتحان کے مراکز بنائے گئے ہیں، جس سے زیادہ سے زیادہ طالب علم اردو زبان میں صحافت کے کورس کے لیے امتحان میں شامل ہو سکیں۔[4]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Outlook: ranking"۔ 22 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2020 
  2. "Mint: ranking"۔ Livemint.com۔ 2008-06-12۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2012 
  3. I&B profile
  4. آئی آئی ایم سی میں اردو صحافت کے لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع