پیش کار
پیش کار کا دریچہ
وضاحتاردو کے املا اور فارمیٹنگ کی عمومی اغلاط کی اصلاح
مصنف(ین)Yethrosh
کیفیتمستحکم
تاریخ اشاعتاپریل 29، 2024؛ 7 مہینہ قبل (2024-04-29)
نسخہ2.0
براؤزر سپورٹفائرفاکس، کروم
پوشاک سپورٹویکٹر قدیم
ماخذمیڈیاویکی:Gadget-Peshkar.js

پیش کار جاوا اسکرپٹ میں تحریر شدہ اردو ویکیپیڈیا کا ایک آلہ ہے جس کی مدد سے ویکیپیڈیا کے مضامین اور قابل ترمیم صفحات میں املا اور فارمیٹنگ کی عمومی اغلاط کو خودکار طور پر درست کیا جا سکتا ہے۔ پیش کار کی تیاری میں اردو ویکیپیڈیا کے مخصوص مزاج اور تقاضوں، نیز اردو زبان کی اپنی ساخت، قواعد اور ضروریات قدم قدم پر پیش نظر رہی ہیں؛ لہذا پیش کار بالعموم ان کا لحاظ رکھتا ہے۔ ان اصلاحات کے علاوہ صفحات میں موجود وہ سرخ روابط جو کسی وجہ سے انگریزی میں درج ہو گئے ہوں اور ان پر اردو میں مضمون بن چکا ہو، یہ ان انگریزی روابط کو اردو روابط سے تبدیل کر دیتا ہے۔

چونکہ تبادلۂ خیال کے تمام صفحات، ماڈیول اور خصوصی صفحات میں املا اور فارمیٹنگ کی اصلاح کی چنداں حاجت نہیں ہوتی یا ان صفحات میں املا کی درستی نہیں کی جاتی، لہذا ان تمام صفحات میں پیش کار کا آپشن نظر نہیں آئے گا۔ علاوہ بریں یہ ان الفاظ کی اصلاح نہیں کرتا جنھیں ربط یا سانچے کے اندر لکھا گیا ہو تاکہ یہ روابط اور سانچے شکستہ نہ ہو سکیں۔

معنی

ترمیم

اردو لغات اور روزمرہ کی رو سے "پیش کار" اس شخص کو کہا جاتا ہے جو دربار میں حاکم کی پیشی میں اور دفاتر میں افسروں وغیرہ کے سامنے مسلیں پیش کرتا ہے۔ نیز اس لفظ کا اطلاق ان اشخاص پر بھی ہوتا ہے جو محرروں اور کاتبوں کی معاونت پر مامور ہوتے ہیں۔ چونکہ اردو ویکیپیڈیا بھی محرّروں، ویکی نویسوں اور لکھنے والوں کا مرکز ہے، اور یہ آلہ مضامین لکھنے میں انھیں مختلف قسم کی سہولتیں بہم پہنچاتا ہے، اس مناسبت سے آلہ کا نام پیش کار رکھا گیا۔

 
ویکیپیڈیا کے صفحات میں "املا درست کریں" کا آپشن استعمال کریں

پیش کار کو نصب کرنے کے لیے اپنی ترجیحات میں جائیں اور "پیش کار: ویکی صفحات میں موجود تحریر و املا اور فارمیٹنگ کی غلطیوں کو خودکار طور پر درست کریں [ تفصیلات / تصویر ]" کو فعال کر کے ترجیحات کو محفوظ کر دیں۔

طریقۂ کار

ترمیم
 
پیش کار کا تصدیق طلب خانہ

پیش کار کو ترجیحات سے فعال کرنے کے بعد آپ کسی بھی مضمون پر جائیں تو خانۂ مشاہدات میں "پیش کار" کے نام سے ایک نیا آپشن دکھائی دے گا (اوپر موجود تصویر دیکھیں)۔ اگر پیش نظر صفحہ کی اصلاح مقصود ہو تو اس پر کلک کریں یا اپنے کلیدی تختے سے آلٹ، شفٹ اور p کی کلیدیں بیک وقت دبائیں۔ ایک خانہ کھل جائے گا جس میں آپ سے اس اقدام کی تصدیق مانگی جائے گی۔ اور ساتھ ہی یہ بھی دریافت کیا جائے گا کہ "کیا آپ خانۂ معلومات کو بھی مرتب کرنا چاہتے ہیں"۔ اگر آپ خانۂ معلومات کی ابتر حالت کو درست کرنا چاہتے ہیں تو اس آپشن کو فعال کر دیں اور ہدایات کو بغور ملاحظہ فرما لیں۔ اس آپشن کی مزید وضاحت کے لیے خانۂ معلومات کی ترتیب کا ایک نمونہ اس ربط پر اور ویکائی کے ساتھ خانۂ معلومات کی ترتیب کا نمونہ اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد "جی ہاں" پر کلک کر دیں۔ اگلے ہی لمحے مندرجات صفحہ کی خودکارانہ اصلاح ہو جائے گی اور ایک ثانیہ بعد فرق صفحہ آپ کے سامنے ہوگا۔ اس صفحہ پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیش کار نے صفحہ میں کیا ترمیم کی ہے اور آیا وہ ترمیم درست ہے یا نہیں۔ اگر آپ اس ترمیم کو قابل رد خیال کرتے ہیں تو "ردّ ترمیم" کے بٹن پر کلک کر کے پیش کار کی اصلاح کو پرانے نسخے کی جانب واپس پھیر دیں۔ اس کے برخلاف صفحہ میں کوئی شے پیش کار کے نزدیک قابل اصلاح و ترمیم نہ ہو تو کلک کرنے کے بعد اگلے ہی لمحے آپ کو اسکرین کی بائیں جانب یہ پیغام نظر آئے گا: اِس صفحہ میں اصلاح کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

اصلاحات

ترمیم

املا

ترمیم

پیش کار ویکی مضامین اور صفحات میں موجود املا کی غلطیوں کی اصلاح کے لیے یہ فہرست استعمال کرتا ہے۔ اس فہرست میں اردو زبان کے املا کی تقریباً ہزار غلطیوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور مزید اضافہ جاری ہے۔ پیش کار اس فہرست کی مدد سے مضمون کی محض ان غلطیوں کی اصلاح کرتا ہے جو ویکی روابط یا سانچوں سے باہر موجود ہوں۔ روابط اور سانچوں کی املائی غلطیوں کی اصلاح میں یہ خدشہ رہتا ہے کہ کہیں ان کے روابط شکستہ نہ ہو جائیں۔

تنوین یا دو زبر

ترمیم

علاوہ بریں اردو زبان کے وہ الفاظ جن کے آخر میں دو زبر لگائے جاتے ہیں اور ویکی نویس عجلت میں یا کسی وجہ سے لگانا بھول جاتے ہیں، پیش کار ان کی اصلاح بھی کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے الفاظ کی حسب ذیل فہرست استعمال کی جاتی ہے:

اتفاقا الزاما لزوما یقینا قطعا حتما
قاعدتا طبعا واقعا واقعتا تماما کاملا
عینا مطلقا اصولا اصلا اصالتا نسبا
نسبتا تقریبا معمولا قانونا شرعا اخلاقا
خلقا احتمالا اساسا اجماعا غالبا صریحا
صراحتا اختصاصا خصوصا مجملا اجمالا اختصارا
مختصرا ظاہرا باطنا فطرتا عادتا مستقلا
احتیاطا سہوا ارتجالا سریعا دائما دفعتا
تدریجا عملا فعلا ضمنا نتیجتا اصطلاحا
رسما ترجیحا متفقا مثلا ایضا متّفقا
متفقا احتراما ثانیا ثالثا رابعا خامسا
سادسا سابعا ثامنا تاسعا عاشرا خصوصا
نسبتا مروَّتا مروتا مروّتا کنایتا ضرورتا
ارادتا شکایتا کلیتا قدرتا حقیقتا حکایتا
طبیعتا شریعتا طاقتا اشارتا مصلحتا حقارتا
وراثتا صراحتا عقیدتا وضاحتا شرارتا فورا
عموما تقریبا اہتماما اضطرابا عاریتا رعایتا
قصدا شکایتا تفریحا مذہبا مزاجا مزاحا
خالصتا نسبا اکراما وضاحتا تبرکا مجبورا
جبرا قطعا تفریحا طوعا کرہا عمدا
طنزا تعظیما تفصیلا تکلفا تکلّفا تمثیلا
اہلا سہلا لازما وقتا فوقتا اتفاقا

یہ سو سے زائد الفاظ ہیں۔ اگر کوئی لفظ چھوٹ گیا ہو تو براہ کرم اس صفحہ کے تبادلۂ خیال پر مطلع کریں۔

"بے" کا سابقہ

ترمیم

اردو تحریریں اور مضامین لکھنے میں جو غلطیاں کثرت سے ہوتی ہیں، ان میں ایک "بے" سابقہ کا غلط استعمال بھی ہے۔ مثلاً بیقرار، بیشک، بیمثال وغیرہ۔ ان تمام الفاظ کو بے قرار، بے شک اور بے مثال لکھنا چاہیے۔ چنانچہ پیش کار اُن تمام الفاظ کی خودکار طور پر اصلاح کر دیتا ہے جن میں "بے" سابقہ کو ملا کر لکھ دیا گیا ہو۔

"مند" کا لاحقہ

ترمیم

اردو میں کسی صفت سے متصف شخص یا کسی شے کے حامل کا ذکر کرنا ہو تو مند کا لاحقہ استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً احسان مند، عقل مند، حوصلہ مند، دردمند، ضرورت مند، فکرمند، خواہش مند، دولت مند، ثروت مند وغیرہ۔ اس لاحقہ کو عموماً پچھلے لفظ سے ملا کر لکھ دیا جاتا ہے، جبکہ اسے علاحدہ علاحدہ لکھنا چاہیے۔ اس اصول کی تفصیل یہ ہے کہ اردو کے وہ حروف جنھیں ملا کر لکھا جاتا ہے، اگر ان میں سے کسی حرف کے بعد مند کا لاحقہ آرہا ہو تو اسے جدا کر کے لکھا جائے گا، بصورت دیگر ملا کر لکھیں گے۔ مثلاً عقل مند کو جدا جدا اور دردمند کو ملا کر لکھا جائے گا۔ چنانچہ اسی اصول کے مطابق پیش کار مند کے لاحقہ کو پچھلے حروف سے جدا کر دیتا ہے۔ البتہ ارجمند اور کمند دو الفاظ اس اصول سے مستثنیٰ ہیں۔

فارمیٹنگ

ترمیم

ویکی صفحات اور مضامین میں فارمیٹنگ کی بڑی اہمیت ہے۔ گرچہ اس کا تعلق بالعموم ویکی مارک اپ زبان سے ہوتا ہے، لیکن یہی زبان طے کرتی ہے کہ ویکیپیڈیا کے مندرجات کس طرح نظر آئیں گے۔ چنانچہ فارمیٹنگ کی اصلاح اور تمام صفحات میں ان کی یکسانی کی خاطر پیش کار حسب ذیل امور انجام دیتا ہے۔

  1. حوالہ جاتی ٹیگوں کی فارمیٹنگ
  2. ایچ ٹی ایم ایل اور ویکی مارک اپ ٹیگوں کی فارمیٹنگ
  3. سنہ کے اعداد اگر ایک سے زائد مرتبہ ربط کی شکل ميں درج ہوں تو ان کی اصلاح
  4. تاریخوں اور سنہ کی فارمیٹنگ
  5. تمام مضامین کی مشترکہ سرخیوں (مثلاً حوالہ جات اور مزید دیکھیے وغیرہ کی سرخی) کی فارمیٹنگ
  6. ذیلی سرخیوں کی اصلاح
  7. ایچ ٹی ایم ایل کے مخصوص رموز کی فارمیٹنگ

خانۂ معلومات

ترمیم

بعض اوقات اور غالباً ترجمہ مواد کی توسیع استعمال کرتے ہوئے اگر خانۂ معلومات کو اردو ویکیپیڈیا پر رکھا جائے تو خانۂ معلومات کے سارے پیرامیٹر ایک ہی سطر میں درج ہو جاتے ہیں۔ اس ابتر حالت سے گو کہ خانۂ معلومات صفحہ پر درست نظر آتا ہے لیکن معلومات میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو بڑی زحمت ہوتی ہے۔ علاوہ بریں خانۂ معلومات کے ہر پیرامیٹر کا علاحدہ سطر میں درج کیا ضروری بھی ہے تاکہ ویکی نویسوں کو فضول زحمت سے بچایا جا سکے۔ نیز اس نوع کے ابتر خانۂ معلومات کو دستی طور پر درست کرنا بھی خاصا مشقت طلب کام ہے۔ لیکن پیش کار کی مدد سے یہ کام سکنڈوں میں انجام پاتا ہے۔ اس کا ایک نمونہ یہاں اور دوسرا نمونہ اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔

البتہ اس سہولت میں ایک نقص یہ ہے کہ اگر خانۂ معلومات کے اندر مزید سانچے ہوں اور ان کے پیرامیٹر بھی موجود ہوں تو پیش کار ان تمام پیرامیٹر کو بھی علاحدہ علاحدہ سطروں ميں درج کر دیتا ہے۔ عموماً اس تبدیلی سے سانچہ خراب نہیں ہوتا لیکن بعض سانچے ایسے ہیں جن کے پیرامیٹر کو علاحدہ سطروں میں درج کیا جائے تو وہ کام نہیں کرتے۔ چنانچہ پیش کار کی اصلاح کے بعد اگر خانۂ معلومات میں اس نوع کی کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہو تو اسے بدست خود لازماً ٹھیک کر دیں۔

خانۂ معلومات کا اضافہ

ترمیم

سرخ روابط

ترمیم

پیش کار اپنی کارروائی کے دوران میں یہ بھی جانچتا ہے کہ آیا اس صفحہ میں انگریزی کے سرخ روابط موجود ہیں یا نہیں۔ اگر انگریزی کے سرخ روابط موجود ہوں پیش کار ان روابط کا اردو متبادل تلاش کرتا ہے اور کامیابی کی صورت میں انھیں اردو روابط سے بدل دیتا ہے، ورنہ چھوڑ دیتا ہے۔ اس سے بین الویکی ربط کی اہمیت بھی معلوم ہوتی ہے۔ اگر اردو کا کوئی مضمون انگریزی سے مربوط نہ ہو تو یہ سہولت اس مضمون کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

سرخیوں کی درجہ بندی

ترمیم

ویکیپیڈیا کے مضامین میں سرخیوں کے مختلف درجات ہوتے ہیں۔ درجۂ اول کی سرخی مضمون کا عنوان کہلاتی ہے جبکہ مضمون کے اندر نظر آنے والی سرخیاں درجۂ دوم سے شروع ہو کر حسب ضرورت درجۂ ششم تک جاتی ہیں۔ مضمون کی پہلی (یعنی درجۂ دوم کی) سرخی آگے پیچھے دو برابر کی علامتوں پر مشتمل ہوتی ہے (مثلاً == سرخی 2 ==)، بعد ازاں اس کی ذیلی سرخی برابر کی تین علامتیں (مثلاً === سرخی 3 ===) رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ لیکن نادانستگی میں بعض ویکی نویس اس کا خیال نہیں رکھتے اور درجۂ سوم سے سرخی قائم کرنا شروع کرتے ہیں۔ پیش کار درجۂ سوم اور درجۂ چہارم کی ان تمام سرخیوں کو جن سے قبل درجۂ دوم کی سرخی نہ ہو، درجۂ دوم کی سرخی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس تبدیلی کا ایک نمونہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

زمرہ جات کا اضافہ

ترمیم

ویکی مضامین میں زمروں کی خاصی اہمیت ہے۔ اگر کسی مضمون میں زمرے نہ ہوں تو ان تک رسائی دشوار ہو جاتی ہے۔ لہذا اردو ویکی کے صارفین بالعموم انگریزی ویکی کے مضامین کے زمرے اردو میں بھی شامل کرتے ہيں۔ پیش کار بھی اپنی ترمیم کے دوران میں یہ جانچتا ہے کہ آیا زیر ترمیم مضمون سے منسلک انگریزی مضمون میں کوئی ایسا زمرہ تو نہیں ہے جو اردو صفحہ میں نہ ہو اور اسے اردو میں رکھا جا سکتا ہو۔ اگر پیش کار کو ایسا زمرہ یا زمرے مل جائیں تو انھیں اردو مضمون میں درج کر دیتا ہے۔ اس اضافہ کا ایک نمونہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

تعاون

ترمیم

کسی صفحہ کے مندرجات میں آپ کو کوئی ایسا لفظ یا تعبیر نظر آئے جو غلط اور قابل اصلاح ہو لیکن پیش کار اسے درست نہ کر رہا ہو تو براہ کرم اس لفظ یا تعبیر کی تجویز یہاں پیش کریں۔ ویکی برادری کی موافقت کے بعد اس تجویز کو قبول کر لیا جائے گا۔

خانۂ صارف

ترمیم
کوڈ نتیجہ
 {{سانچہ:پیش کار}}
  یہ صارف پیش کار کا استعمال کرتا ہے۔ پیش کار
استعمالات

مزید دیکھیے

ترمیم