ویکیپیڈیا:املا پڑتالگر/خودکار درستی املا
اردو ویکیپیڈیا پر خودکار درستی املا کے لیے تین آلات زیر استعمال ہیں اور ان تینوں کا طریقہ کار ایک دوسرے سے بالکل جدا ہے۔ ان کے علاوہ ایک آلہ وہ ہے جو محض متن میں موجود غلط املا کو رنگین کرتا ہے، اور جب اس رنگین حرف پر کرسر لے جائیں تو درست املا نظر آتا ہے۔ البتہ اس آلہ کے ذریعہ خودکار طور پر درستی عمل میں نہیں آتی۔ نیز حالیہ تبدیلیوں، صفحات کے تاریخچوں اور زیر نظر فہرست وغیرہ میں غلط املا کے اندراج پر نظر رکھنے کے لیے ایک مقطار (filter) بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعہ متعلقہ صفحات کے عنوان کے آگے غلط املا کا اندراج ٹیگ لگایا جاتا ہے (فی الحال یہ غیر فعال ہے)۔
روبہ
ترمیماملا کی خودکار درستی کے لیے روبہ جات اولین ترجیح ہیں۔ ماضی میں کاشف روبہ نے اس کام کو انجام دیا تھا۔ اس کے غیر فعال ہونے کے بعد شعیب روبہ، طاہر روبہ اور عبید روبہ اس محاذ پر سرگرم عمل ہیں۔ کاشف روبہ سی شارپ میں جبکہ بقیہ روبہ جات پائیتھون میں لکھے گئے ہیں۔
خودکار تبدیلی
ترمیمخودکار تبدیلی کا عمل بنیادی طور پر خانہ ترمیم میں انجام پاتا ہے۔ جب کوئی صارف اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم میں مضمون یا کسی قسم کی عبارت لکھنے کے دوران میں کوئی غلط املا لکھ کر اسپیس دیتا ہے تو وہ غلطی فوراً درست ہو جاتی ہے۔ مثلا آپ حیرانگی
لکھنے کی کوشش کریں تو وہ حیرانی
میں تبدیل ہو جائے گا۔ تاہم اگر کسی جگہ بوجوہ غلط املا لکھنا مقصود ہو تو آپ کو کسی اور جگہ لکھ کر (مع اسپیس) یہاں خانہ ترمیم میں چسپاں کرنا ہو گا۔
خودکار تبدیلی کی یہ سہولت تمام صارفین کے لیے فعال ہے۔ اس سہولت کے لیے فی الوقت دو اسکرپٹ زیر استعمال ہے:
- Gadget-AutoCorrectImlaa.js (الفاظ کے لیے)
- Gadget-AutoCorrectImlaa2.js (جملوں کے لیے)
خودکار درستی
ترمیمجب آپ اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم میں جائیں تو اوپر کچھ آلات اور بٹنیں نظر آتی ہیں، انہی میں ایک بٹن کا آئیکون کچھ اس طرح ( ) نظر آئے گا۔ مزید وضاحت کے لیے ذیل کی تصویر ملاحظہ فرمائیں:
اس سہولت کے ذریعہ آپ ایک کلک پر مضمون میں موجود املائی غلطیوں کو خودکار طور پر درست اور مضمون کی مکمل ویکائی (wikify) وغیرہ کر سکتے ہیں، نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔ ذیل میں ان سہولتوں کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔
تفصیلات
ترمیماس آلے کے ذریعہ درج ذیل سہولتیں فراہم کی گئی ہیں:
- املائی غلطیوں کی درستی
- ویکی مارک اپ (wiki markup) کے مطابق مضمون کی مکمل ویکائی
- اردو اعداد (۱۲۳) کی عربی اعداد (یعنی 123) میں تبدیلی
- انگریزی رموز اوقاف مثلاً ختمہ، وقفہ وغیرہ کی اردو علامتوں سے تبدیلی
- انگریزی مہینوں کے ناموں کی اردو ناموں سے تبدیلی
- اگر متن میں کسی ویکیپیڈیا کا مکمل یوآرایل درج ہو تو اس کی ویکی انداز ربط میں تبدیلی
- انگریزی مضامین میں موجود مشترکہ سرخیوں اور سانچوں وغیرہ کا اردو ترجمہ، ان سرخیوں اور سانچوں کی تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
==References== ==See also== ==Notes== ==External links== {{references}} {{reflist}} [[Categroy: #REDIRECT[[]]
نوٹ: جب بھی آپ نیا مضمون لکھنے، یا کسی موجود مضمون میں ترمیم کرنے کے لیے خانہ ترمیم میں آئیں تو اپنی ترمیم مکمل کرنے کے بعد اس بٹن پر ضرور کلک کریں، آپ کی ایک کلک سے مضمون کی مکمل جانچ ہو جائے گی۔ کلک کرنے کے بعد محفوظ کی بٹن دبانے سے قبل تبدیلیاں دکھائیں پر لازماً کلک کریں اور ان خودکار تبدیلیوں کو ایک بار جانچ لیں اور صفحہ محفوظ کر دیں۔