ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/زفر بن حارث کلابی/وثق 1

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

نامزد کنندہ(گان): --Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:44، 18 جنوری 2023ء (م ع و)

یہ مضمون جناب Faismeen کی تحریک پر بندہ نے تقریباً پانچ ماہ قبل انگریزی ویکی سے اردو میں کیا تھا، اس کے سرخ روابط کو زرق کرنے اور اس کو معیاری بنانے میں بندہ کو تقریباً پانچ ماہ لگے، اب بندہ چاہتا ہے کہ یہ منتخب بن کر صفحۂ اول کی زینت بنے؛ لہذا آپ حضرات سے بھی التماس ہے کہ اپنی آرا سے نواز کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں، نیز کوئی کمی یا تکنیکی خرابی آپ کی نظر میں آئے تو درست فرما دیں یا آگاہ فرما دیں؛ تاکہ مضمون اگر منتخب مضمون بنائے جانے کے معیار کے مطابق نہ ہو تو اسے ویسا بنایا جا سکے۔ شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:44، 18 جنوری 2023ء (م ع و)

جیساکہ جناب عافی نے توجہ دلائی کہ تبادلہ خیال صفحہ پر سانچہ:Translated page لگا دیا جائے تو اس پر عمل کیا گیا، نیز حتی الامکان حوالہ جات کے مندرجات کا بھی اردو میں ترجمہ کر دیا گیا، اب یہ مضمون نظر عنایت چاہتا ہے۔ شکریہ!! Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:45، 30 جنوری 2023ء (م ع و)

تائید

ترمیم
  • تائید ---- Numis Zuhair (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:38، 18 جنوری 2023ء (م ع و)
  • تائید -- Faismeen (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00، 19 جنوری 2023ء (م ع و)
  • تائیدObaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:04، 21 جنوری 2023ء (م ع و)
  • تائید اور بھرپور تائید۔ مجھے کوئی مسئلہ نظر نہ آیا لیکن اگر دیگر زبانوں کے حوالہ جات کے عناوین کا اردو میں ترجمہ ساتھ رکھ دیا جائے توبہت عمدہ رہے گا۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:40، 22 جنوری 2023ء (م ع و)
    • حتی الامکان میں نے حوالہ جات کے عناوین کا اردو میں ترجمہ بھی کیا انگریزی عنوان کو باقی رکھتے ہوئے؛ مگر مشکل یہ ہے کہ حوالہ جات میں بہت سی ایسی کتابوں کا حوالہ ہے، جن کتابوں پر ویکیپیڈیا پر الگ سے سانچہ حوالۂ کتاب بنا ہوا ہے۔ دو چار سانچوں پر کام بھی کیا؛ مگر پوری طرح ہر ہر کتاب کے سانچے کے ساتھ انگریزی عنوان کو باقی رکھتے ہوئے اردو عنوان بھی رکھنا مشکل بھی ہے اور میرے خیال سے ضروری بھی نہیں، میں نے اس پر بہت کام کیا خصوصاً سانچہ:The History of al-Tabari پر خوب کام کرنا پڑا، مزید ایسے سانچوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جیسے ان کے عناوین کے اردو ترجمے کرنا یا کم از کم مصنفین/ مرتبین/ مترجمین کے ناموں کو اردو میں کرنا وغیرہ..... Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:58، 22 جنوری 2023ء (م ع و)

تنقید

ترمیم

تبصرہ

ترمیم

تبادلہ خیال پر انگریزی ویکی سے ترجمہ شدہ ہونے کا سانچہ (سانچہ:Translated page) لگائیں تو میری تائید بھی شامل ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:16، 21 جنوری 2023ء (م ع و)

@TheAafi:! سلام مسنون کے بعد عرض ہے کہ تبادلہ خیال صفحہ پر سانچہ:Translated page لگا تو دیا ہے؛ مگر اس کا آپ جائزہ لے لیں، شاید اردو پر یہ سانچہ مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے اور خود اس سانچے پر کام کی ضرورت ہے، نیز ایک بار اس سانچے کا تقریباً ترجمہ کر دیا تھا؛ لیکن کروم پر ہی ترجمہ کیے جا رہا تھا اور اچانک سے کسی سبب سے ترمیم محفوظ کرنے سے پہلے ہی ساری محنت ضائع ہو گئی، پھر دوبارہ کوشش کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ تبادلہ خیال صفحہ دیکھ لیجیے، خصوصاً Version اور Insertversion نمبر کے بارے میں تعاون کی ضرورت ہے، مجھ سے نہیں ہو پایا، اور جیسا کہ اوپر لکھا کہ سانچہ:Translated page پر بھی کام کی ضرورت ہے؛ کیوں کہ یہ سانچہ کم از کم میرے تو بہت کام کا ہے کہ انگریزی ویکی مضامین کے ترجموں کی اک فہرست ہے میرے سر تو آفیشل طریقے سے ان مضامین کو کریڈٹ ملنا چاہیے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:27، 28 جنوری 2023ء (م ع و)
@Khaatir: یہ سانچہ بہت خطرناک ہے۔ میں نے اس میں ترجمہ کرنے کی کوشش کی لیکن ترجمہ کی کوئی ساخت موجود نہ رہی۔ لیکن لائق استعمال ہے۔ Insertversion میں مقامی ویکیپیڈیا کا فرق نمبر اور Version میں مآخذی ویکیپیڈیا کا نمبر ڈالا جانا چاہئے۔ اس سانچے کو میں فرصت سے دیکھتا ہوں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 06:45، 28 جنوری 2023ء (م ع و)
@TheAafi:! تبادلہ خیال صفحہ پر شاید سانچہ:Translated page کے مندرجات آپ نے درست کر دیے تھے، میں نے بھی ورژن اور انسرٹ ورژن کے سلسلے میں مراجعت کر کے ملا لیا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:38، 30 جنوری 2023ء (م ع و)

نتیجہ

ترمیم

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔