ویکیپیڈیا:مامورین اداری/رائے شماری/محمد شعیب
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
پچھلے کئی دنوں سے میں نے دیگر ویکیمیڈیا منصوبوں کے افراد ومضیفین اور میڈیاوکی کے عہدیداران سے رابطہ کرکے انہیں اردو ویکی پر اپنا روبہ متحرک کرنے اور اس کی ترقی میں گوناگوں طریقے سے شرکت کرنے کی درخواست کی تاکہ اردو ویکی بھی عالمی ویکیز میں اپنا قابل ذکر مقام بنا سکے؛ میرا روبہ بھی اسی سمت میں انتہائی تیز رفتاری سے گامزن ہے، اب سب سے اہم روبہ شروع ہونے جارہا ہے خودکار مضمون نویسی، اب مضامین بھی روبہ لکھے گا۔ ان تمام کاموں میں مجھے ہر جگہ مامور اداری کے حقوق کی ضرورت پڑی۔ اگر یہاں کوئی ہمہ وقت متحرک مامور اداری ہوتا تو یقیناً مجھے اس اختیار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے میں مامور اداری کی درخواست دے رہا ہوں۔ امید ہے احباب میری اس درخواست پر درست فیصلہ فرمائیں گے۔ --محمد شعیب 06:15, 8 نومبر 2012 (UTC)
تائید
- تائید۔ اگر سمرقندی بھائی وکیپیڈیا پر زیادہ وقت نہیں دے سکتے تو میری تائید شعیب بھائی کے حق میں ہے، ویسے بھی انہوں نے اردو وکی کے لئے بہت اہم اور نمایاں کام کئے ہیں اس لئے کسی بھی صارف کے ذہن میں ان کی نیت اور کام کے بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 06:29, 8 نومبر 2012 (UTC)
- تائید۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:32, 8 نومبر 2012 (UTC)
- تائید۔ -- میں طاہر بھائ کی بات سے متقفق ہوں کہ انداز تخاطب مناسب ہونا چاہیے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 15:29, 8 نومبر 2012 (UTC)
- تائید- ضروری نہیں کہ ایک عہدہ صرف ایک صارف کے پاس ہی رہے. یہ کہنا کہ ثمرقندی صاحب ویکیپیڈیا کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے تو شعیب بھائی کو اختیارات دے دیے جانے چاہیں بالکل غلط ہے، دونوں اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 18:25, 8 نومبر 2012 (UTC)
- تائید۔ -- سمرقندی
تائید --صالح (تبادلۂ خیال) 11:24, 9 نومبر 2012 (UTC)- صالح بھائی کی رائے شمار نہیں کی جائے گی کہ وہ اس بزم میں نئے ہیں۔ --محمد شعیب 07:26, 17 نومبر 2012 (UTC)
- تائید --Shahab (تبادلۂ خیال) 17:55, 9 نومبر 2012 (UTC)
تائید-- رحمت عزیز چترالی 05:17, 5 دسمبر 2012 (م ع و)- رائے شماری ختم ہونے کے بعد یہ رائے شمار نہیں کی جاسکتی۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:37, 5 دسمبر 2012 (م ع و)
تنقید
- تنقید۔ جلد بازی مت کر۔ سارے اختیارات ایک ساتھ لینے ہیں۔ تھوڑا وقت لے۔ --صارف:Qasim Arif Sethi (تبادلۂ خیال) 13:06 8 نومبر 2012 (UTC)
- تمام اردو ویکیپیڈیا صارفین ایک خاندان کی طرح ہیں، اور آپس میں باہمی احترام بہت ضروری ہے۔ اختلاف رائے کا حق سب کو حاصل ہے لیکن اختلاف یا رائے شماری میں انداز تخاطب مناسب ہونا چاہیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 12:34, 8 نومبر 2012 (UTC)
تبصرہ
- تبصرہ: میری رائے میں منتظمین کی طرح درجنوں مامور اداری (crats) اکٹھے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سمرقندی، خاور، یا ثاقب صاحباں کے صفحہ پر پیغام دیا جائے تو وہ متعلقہ اجازات دے دیتے ہیں۔ اس لیے فی الحال کسی نئے فرد کی ضرورت نہیں۔ مامور اداری کے لیے زیادہ سوچ بچار کی ضرورت ہوتی ہے، خالی رائے شماری سے فیصلے کرنا جلد بازی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 00:07, 19 نومبر 2012 (UTC)
نتیجہ
|
مامور اداری مقرر کردیا گیا۔ --محمد شعیب 07:13, 20 نومبر 2012 (UTC)