ویکیپیڈیا:مامورین اداری/رائے شماری/Obaid Raza
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم احباب گرامی قدر! ایک بار پھر آپ حضرات کی خدمت میں باریابی کی اجازت چاہتا ہوں، امید ہے ناگوار خاطر نہیں ہوگا۔
اکثر افراد وہ ہوتے ہیں جن پر ویکیپیڈیا احسان کرتا ہے؛ وہ یہاں آکر پڑھتے ہیں، سیکھتے ہیں اور معلومات سمیٹ کر رخصت ہو جاتے ہیں؛ جبکہ بعض افراد عارض گیتی پر ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کا ویکیپیڈیا پر احسان ہے، وہ یہاں ویکیپیڈیا کو دینے آتے ہیں، زبان کی خدمت ان کا وظیفہ حیات بن چکا ہوتا ہے۔ اپنی نشست وبرخاست، خور و نوش اور بود و باش میں ویکیپیڈیا اور زبان کی ترقی کا غم کھاتے ہیں، ایسے افراد کسی بھی زبان اور ویکی کے لیے قیمتی اثاثے سے کم نہیں۔ ہمیں بھی دست غیب نے ایک ایسے ہی فرد سے نوازا ہے جنہیں ہم سب عبید رضا بھائی کے نام سے جانتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کی یہی وہ ہستی ہے جس نے گزشتہ چند برسوں سے ویکی بانی کا فریضہ انتہائی تندہی سے نبھایا، صارفین کی فرمائشوں پر لبیک کہتے اور ان کے لکھے ہوئے پر دست شفقت پھیرتے رہے۔ کبھی غلطی پر کسی قدیم صارف کو فہمائش کی تو کسی نئے صارف کو پیار سے راہ سجھائی، اور ہم سب کے لیے منارہ نور ثابت ہوئے۔
ایسے باہمت اور باحوصلہ شخص کو میں مامور اداری کے لیے نامزد کرتا ہوں، تاکہ ذمہ داریوں کے اس رخ پر بھی ہم سب ان سے استفادہ کریں اور نئی راہیں کھلیں۔ امید ہے احباب میری نامزدگی کو شرف قبول بخشیں گے۔ پیشگی شکریہ قبول فرمائیں! :)
—خادم— 18:59, 18 جولائی 2016 (م ع و)
اطلاع: تائید کے لیے "{{تائید}}"، تنقید کے لیے "{{تنقید}}" اور تبصرے کے لیے "{{تبصرہ}}" کی علامتوں کو متعلقہ قطعوں میں استعمال کریں۔
تائید
- تائید--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:04, 18 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید نیک تمناؤں کے ساتھ--✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 21:59, 18 جولائی 2016 (م ع و)
- تائیداس احساس کے ساتھ تائید کہ یہ کام قدرے پہلے ہو جاتا تو اور بھی اچھا تھا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:53, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید-- ☪☎ 04:22, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:56, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:18, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:34, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائیددل کی اتھاہ گہرائیوں کے ساتھ--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:52, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائیدنیک تمناؤں کے ساتھ--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:33, 22 جولائی 2016 (م ع و)
تنقید
تبصرے
نتیجہ
|
پندرہ دنوں کی مقررہ میعاد اپنے اختتام کو پہنچی۔ جناب عبید رضا صاحب سو فیصدی اتفاق کے ساتھ 9 تائیدی آرا سے اردو ویکیپیڈیا کے مامور اداری مقرر ہوتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنجناب اردو ویکی کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے نیز ان کے حق میں دعاگو ہیں کہ انہیں تفویض کی جانی والی اس ذمہ داری میں اللہ تعالی ان کا معاون ومددگار ہو۔
میری جانب سے اس منصب پر فائز ہونے کے لیے مبارک باد قبول فرمائیں :)
—خادم— 08:36, 5 اگست 2016 (م ع و)