ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Adilch
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
یہاں موجود گفتگو صفحہ تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین سے منتقل کی گئی ہے۔: —خادم— تبادلۂ خیال 08:26, 26 فروری 2013 (م ع و)
درج ذیل منتظم عرصہ سے وکیپیڈیا سے غیرحاضر ہیں۔ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ وکیپیڈیا کے صارفین (جو وکیپیڈیا پر کچھ کام کر چکے ہیں) سے درخواست ہے کہ ان کی بطور منتظم معزولی بوجہ طویل غیر حاضری پر رائے شماری کے ذریعہ فیصلہ تک پہنچنے میں مدد دیں۔ رائے شماری 2 نومبر 2009ء تک جاری رہے گی۔ اگر اس اثنا میں منتظم وکیپیڈیا پر واپس آ جاتے ہیں، تو یہ کاروائی منسوخ سمجھی جائے گی۔ معزولی کے حق میں {{تائید}} ( تائید) کے استعمال سے رائے دیں، اور معزولی کے خلاف {{تنقید}} ( تنقید) کے استعمال سے ووٹ دیں۔ ووٹ کے ساتھ اپنے دستخط کرنا نہ بھولیں۔ --Urdutext 23:30, 3 اکتوبر 2009 (UTC)
عادل چودھری صاحب
- صارف:Adilch :غیر حاضر 25 جنوری 2009ء
- تائید --Urdutext 23:30, 3 اکتوبر 2009 (UTC)
- تائید --سمرقندی 01:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- تائید ----قیصرانی 07:54, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- تائید --قائلہ 08:08, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- تنقید سلمان بھائی کی رائے پڑھنے کے بعد میں اپنا ووٹ بدل رہا ہوں۔ سلمان بھائی نے زیادہ درست طریقہ کار تجویز کیا ہے --کاشف عقیل 22:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- تنقید میرے خیال میں پرانے منتظمین کا نام لے کر اخراج کی رائے شماری کرنے کی بجائے ایک واضح حکمت عملی وضع کرنا چاہئیے جس کا اطلاق سب پر ہو مثلاً جو مسلسل تین ماہ (یا کوئی اور مدت) غیر حاضر رہے وہ منتظم نہ رہے۔ اس طرح ایک طریقہ بن جائے گا اور بار بار ایسی رائے شماری نہ کروانا پڑے گی۔ لیکن واپسی کے دروازے بھی کھلے رکھے جائیں مثلاً کوئی سابق تجربہ کار منتظم اگر تین ماہ (یا کوئی اور مدت اور یہ مدت اخراج کی مدت سے کم بھی ہو سکتی ہے) دوبارہ فعال رہے تو اسے دوبارہ منتظم بنایا جائے۔--سید سلمان رضوی 19:08, 4 اکتوبر 2009 (UTC)
- تائید -- میں بارہا اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہوں اور رابطہ کرنے کے باوجود اگر چودھری صاحب وکییپڈیا کا رخ نہیں کرتے تو میرے خیال میں ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لینے چاہئیں اور مجھ سمیت اگر کوئی بھی منتظم عرصۂ دراز تک غیر حاضر رہے اور رابطے کے باوجود مستقل غیر حاضر رہے تو اس سے انتظامی اختیارات واپس ہی لے لینے چاہئیں۔ البتہ سلمان صاحب کی رائے بہت صائب ہے اور انتہائی مفید مشورہ بھی۔ نام لے کر کسی سے انتظامی اختیارات واپس لینے کے لیے رائے شماری کروانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور رائے دیتے ہوئے بھی افسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں سلمان صاحب کی رائے پر غور کیا جائے۔ فہد احمد 04:20, 5 اکتوبر 2009 (UTC)
- نتیجہ: 5 کے مقابلے میں 2 سے معزولی کے حق میں۔
5 against 2 in favor of removal