ویکیپیڈیا:منتخب ایام/19 مئی
- واقعات
- 1536 - انگلستان کے ہنری ہشتم کی دوسری بیوی این بولین کا زنا، غداری اور بدکاری کے جرم میں سر قلم کر دیا گیا۔
- 1919 - مصطفیٰ کمال اتاترک، اناطولیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر صامسون پر اترے، جس کو بعد میں ترکی کی جنگ آزادی کہا جاتا ہے۔
- 1950 - پاکستان کے لیے تیار کردہ جنگی سامان پر مشتمل ایک بجرا ساوتھ ایمبوئے، نیو جرسی کی بندرگاہ میں پھٹ گیا، جس نے شہر کو تباہ کر دیا۔
- ولادت
- 650ء - حسن مثنیٰ، محدث اور عالم اسلام
- 1913ء – نیلم سنجیوا ریڈی، بھارتی وکیل اور سیاست دان، چھٹے صدر بھارت
- 1914ء - نسیم حجازی (تصویر میں)، اردو کے مشہور ناول نگار
- 1949ء - اشرف غنی، افغانستان کے سابق صدر
- وفات
- 684ء - ہلال ابن علی، حضرت علی کے صاحبزادے
- 1623ء - جودھا بائی، مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی زوجہ
- 2021ء - جگن ناتھ پہاڑیا، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ، ہریانہ اور بہار کے گورنر
- 2009ء - رابرٹ فرشگوٹ، امریکی حیاتی کیمیا دان، طبیب اور نوبل انعام یافتہ