ویکیپیڈیا:منتخب ایام/6 مارچ
- واقعات
- 1869ء روسی ماہر علم کیمیا دمتری میندولیو نے پہلا دوری جدول بنایا۔
- 1902ء ریال میدرد کا قیام عمل میں آیا۔
- 1929ء ترکی اور بلغاریہ نے دوستی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
- 1957ء گھانا برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے والا افریقہ جنوب صحرا کا پہلا ملک بن گیا۔
- 1987ء ایکواڈور میں سات اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ،جس کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک، چار ہزار لاپتہ جبکہ بیس ہزار بے گھر ہوئے۔
- ولادت
- 1475ء – مائیکل اینجلو، اطالوی مصور اور مجسمہ ساز
- 1912ء – محمد برہان الدین، ہندوستانی روحانی رہنما (داعی مطلق)
- 1927ء – گیبریئل گارسیا مارکیز، کولمبیائی صحافی اور مصنف (نوبل انعام برائے ادب)
- 1937ء – ویلنتینا تریشیکووا، روسی جنرل، پائلٹ، اور خلائی باز
- 1949ء – شوکت عزیز، پاکستانی معیشت دان اور سیاست دان (پندرہواں وزیر اعظم پاکستان)
- وفات
- 1973ء - پرل ایس بک، امریکی ناول نگار، مضمون نگار (نوبل انعام برائے ادب)
- 2005ء - ہنس بیتھ، جرمن امریکی ماہر طبیعیات (نوبل انعام برائے طبیعیات)
- 2005ء - ٹریسا رائٹ، امریکی اداکارہ
- 2016ء - نینسی ریگن، امریکی اداکارہ (امریکی خاتون اول)