ایشیائی کھیل 1974ء (باضابطہ طور پر Seventh Asian Games (ساتویں ایشیائی کھیل) کے نام سے جانا جاتا ہے)، یکم ستمبر 1974ء سے لے کر 16 ستمبر 1974ء تک ایران کے شہر تہران میں ایک منعقد ہونا والا ایک متعدد کھیلوں کا وقوعہ تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایشیائی کھیل کسی مشرق وسطی کے ملک میں منعقد ہوئے۔ کل 3,010 کھلاڑی 25 ایشیائی قومی اولمپک کمیٹیوں نے 16 کھیلوں کے 2020 مقابلوں کے لیے منتخب کیے۔ اس وقت یہ کسی بھی ایشیائی کھیلوں کے موقع پر شریک ممالک کی سب کی بڑی تعداد تھی، اس سے قبل ایشیائی کھیل 1970ء، بینکاک میں 18 ممالک شریک ہوئے تھے۔فینسنگ، جمناسٹکس (آرٹسٹک) اور خواتین والی بال کے ماقبلے پہلی بار شامل کیے گئے، جب کہ، سیلنگ، جسے پچھلے ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شامل کیا گیا تھا، اسے نکال دیا گیا، البتہ، ایشیائی کھیل 1978ء میں سیلنگ دوبارہ شامل کیا گيا، جو تاحال ایشیائی کھیلوں کا حصہ ہے۔