ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2020/ہفتہ 31
ویراٹ کوہلی بھارتی کرکٹر اور بھارت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 70 سنچریاں لگائی ہیں جن میں 27 ٹیسٹ کرکٹ میں اور 43 ایک روزہ بین الاقوامی میں۔ یہ اعداد و شمار نومبر 2019ء کے مطابق ہیں۔ کوہلی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز اگست 2008ء میں سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کیا اور اپنی پہلی سنچری اگلے سال ایڈن گارڈنز، کولکاتا میں 107 رن بنا کر لگائی۔ ان کے 86 گیندوں میں 133 ناٹ آوٹ کی اننگز کی مدد سے بھارت نے آسٹریلیا میں کسی بھی ٹیم کے ذریعے دوسرا سب سے بڑا اسکور کا تعاقب میں کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ آسٹریلیائی کھلاڑی ڈین جونز نے ویراٹ کی اس پاری کو کرکٹ کی تاریخ کی اہم پاریوں میں شمار کیا ہے۔ کوہلی کا سب سے بڑا اسکور 183 ہے جو 2012ء کے ایشیا کپ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف بنایا جس میں بھارت نے پاکستان کے 330 رنوں کا کامیابی سے تعاقب کیا اور ویراٹ مین آف دی میچ رہے۔ انہوں نے بحیثیت کپتان پہلی سنچری 2013ء میں ویسٹ انڈیز میں سہ ملکی سیریز میں لگائی۔ اکتوبر 2013ء میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کوہلی نے تعاقب کرتے ہوئے لگاتار دو سنچریاں لگائیں؛ پہلی 52 گیندوں پر 100 رن جو کسی بھی بھارتی کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔