بھارت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرست
بھارت 31 مئی 1926ء کو امپیریل کرکٹ کانفرنس (بین الاقوامی کرکٹ کونسل) کا رکن بنا۔ 25 جون 1932ء کو انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والا چھٹا ملک بنا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پہلے قائد کرنل سی کے نائڈو تھے۔ انھوں نے انگلیڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ اانہوں نے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے اور سبھی انگلینڈ کے خلاف تھے۔ یہ مقابلے دوسری جنگ عظیم کے قبل ہوئے تھے جن میں بھارت 5 میں شکست کھائی تھی اور دو بدون نتیجہ رہے تھے۔ انگلیڈ کے علاوہ کسی دوسری ٹیم کے خلاف بھارت نے پہلا مقابلہ 1947ء-48ء میں کھیلا تھا۔ اس وقت لالا امرناتھ بھارت کے کپتان تھے اور مخالف ٹیم سر ڈونلڈ جارج بريڈمين کی آسٹریلیا تھی۔
کپتان بھارت قومی کرکٹ ٹیم | |
---|---|
![]() بھارت کا سرکاری پرچم | |
موجودہ اوپر: روہت شرما (مردوں کی ٹیم: ٹیسٹ اور ون ڈے) اور سوریا کماریادو (مردوں کی ٹیم: ٹوئنٹی20 بین الاقوامی) نیچے: ہرمن پریت کور (خواتین کی ٹیم - تمام فارمیٹس) مردوں کی ٹیم ون ڈے: 2017ء اور ٹیسٹ: فروری 2022؛ T20I: 23 نومبر 2023ء خواتین کی ٹیم تمام فارمیٹس؛ بالترتیب 2012/13ء سے | |
قسم | کپتان |
حیثیت | کپتان بھارت قومی کرکٹ ٹیم |
رکن | |
جواب دہ | بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا |
تقرر کُننِدہ | بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا |
مدت عہدہ | متعین نہیں |
تاسیس کنندہ | مردوں کے قومی کپتان
خواتین کی قومی کپتان |
تشکیل | جون 1932 |
نائب | بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان |
1974ء میں پہلے یک روزہ کرکٹ مقابلہ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی اجیت واڈیکر تھے۔ یہ مقابلہ ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں انگلیڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ پہلے ٹی20 کے کپتان وریندر سہواگ ہیں۔ یہ مقابلہ 2006ء میں جنوبی افریقا کے خلاف وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ انھوں نے محض ایک ہی مقابلہ میں کپتانی کی۔2007ء میں مہندر سنگھ دھونی بھارت کے کپتان بنے۔ بھارت کے نئی کپتان مشہور بلے باز ویراٹ کوہلی ہیں اور نائب کپتان روہت شرما ہیں۔ 1976ء میں خواتین کا پہلا مقابلہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کھیلا گیا جس میں شانتا رنگاسوامی نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ یہ مقابلہ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ ڈاینا ایدولجی بھارتی خواتین یک روزہ کرکٹ کی پہلی کپتان تھیں۔ پہلا یک روزہ مقابلہ 1978ء میں ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا۔ 2006ء میں میتھالی راج بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بنیں۔ بھارت قومی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان 1978ء-79ء میں کرشناماچاری سریکانتھ ببنے۔ یہ مقابلہ پاکستان کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ انڈر-19 کے لیے پہلے یک روزہ کپتان 1981ء میں روی شاستری بنے تھے۔
کپتانوں کی فہرست
ترمیمٹیسٹ کرکٹ کے کپتانوں کی فہرست[1]
ایک روزہ کپتانترمیم
ٹی20 کرکٹ کپتانوں کی فہرستترمیم
خواتین کرکٹترمیمٹیسٹ کپتانترمیمیہ 19 نومبر 2014ء تک کی شماریات ہیں۔
خواتین ایک روزہ کرکٹ کپتانترمیم
خواتین ٹی-20 کے کپتانترمیم
نوجوانوں کا کرکٹترمیمٹیسٹ مقابلوں کے کپتانترمیمیہ فہرست اگست 2014ء تک کی ہے۔
ایک روزہ نوجوانوں کا کرکٹترمیمیہ فہرست 16 اگست 2014ء تک کی ہے۔
مزید دیکھیےترمیمحوالہ جاتترمیم
|
---|