ویکیپیڈیا:منتخب مضامین/2021/ہفتہ 21
کیچک ودھام (اردو: کیچک کی بیخ کنی) ہندوستان میں برطانوی راج کے دور کی ایک ملیالم خاموش فلم تھی، اس فلم کے پیش کار، ہدایت کار، فلم ساز اور مدیر آر نیتاراجا مدھالیر تھے۔ یہ جنوبی ہند کی پہلی فلم تھی، اس کی عکس بندی پانچ ہفتوں میں نیتاراجا مدھالیر پروڈکشن ہاؤس، انڈیا فلم کمپنی نے کی۔ فلم ساز کا تعلق تمل سے تھا، اس لیے فلم کیچک ودھام کو پہلی تمل فلم قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا کوئی معلوم پرنٹ موجود نہیں، یہ ایک گم شدہ فلم ہے۔
اس کا فلمی منظر نامہ (اسکرین پلے) سی رنگا وادیویلو نے لکھا، اس کی کہانی ہندو رزمیہ مہا بھارت کے حصے ویرات پرو کے کردار کیچک کے دروپدی کو شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش پر ہے۔ فلم کے مرکزی کردار اداکار راجو مدھالیر اور جیورانتہم نے نبھائے۔
فلم 1910ء کی دہائی کے آخر میں پیش کی گئی، کیچک ودھام تجارتی نقطۂ نظر سے کامیاب ثابت ہوئی اور اس پر تنقیدی تاثرات بھی مثبت آئے۔ فلم کی کامیابی کے بعد، نیتاراجا مدھالیر نے اسی طرز پر تاریخی فلموں کا ایک سلسلہ تیار کیا، ان فلموں نے جنوبی ہندوستانی سنیما کی صنعت کی بنیاد رکھی۔ اسی وجہ سے نیتاراجا مدھالیر کو بابائے تمل سنیما کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا۔نیتاراجا مدھالیر کے کام سے دیگر فلم سازوں نے بھی اثر لیا بشمول رگوپتی سوریہ اور جے سی دانیال وغیرہ۔