ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/ساجد امجد ساجد
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
بندہ نا چیز کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہے. ابھی تک تو مجھے منتظم بننے کا کوئی شوق یا ضرورت پیش نہیں آئی. تاہم، اب مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلاً دُہرے زمرہ جات کا تخلیق. ان اِضافی زمرہ جات کو حذف کرنا پڑتا ہے جو کہ صرف ایک منتظم ہی کرسکتا ہے. اور اس کے علاوہ کچھ صارفین جو بغیر اندراج کے وکیپیڈیا پر وارد ہوتے ہیں اور کچھ ایسے جو باقاعدہ اندراج کے بعد وارد ہوتے ہیں کچھ ایسے مقالہ جات بناتے ہیں جو ویکی کے معیار پر بالکل پورا نہیں اترتے ان کو حذف کرنے یا ختم کرنے کیلئے مجھے مشکل محسوس ہوتی ہے اور کسی منتظم سے یہ گزارش کرنے سے وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے ۔ اِس لئے بندۂ ناچیز درخواست کرتا ہے کہ مجھے منتظم نہ سہی (کم از کم مقالہ یا زمرہ حذف کرنے) کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ خاکسار اُردو ویکی کو وسیع کرنے میں اپنا حصّہ با آسانی ڈال سکے. شکریہ! میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ویکی کے ضوابط کا مکمل احترام کرتے ہوئے کام کروں گا اور ویکی کے معیار پر حرف نہیں آنے دوں گا۔
--ساجد امجد ساجد 18:48, 7 مئی 2010 (UTC)
ہدایات: ساجد صاحب کی منتظمیت کے حق میں رائے دینے کے لیے {{تائید}} اور اس کے خلاف رائے دینے کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔
فہرست
تجاویز و اظہار خیال
- میرے خیال میں چونکہ یہاں آجکل حاضری کم ہے اس لیے اگر کاشف صاحب برقی فہرست میں اس سلسلہ میں پیغام دے دیں تو تمام احباب کی رائے سے استفادہ حاصل ہو سکے گا۔ --Urdutext 19:17, 8 مئی 2010 (UTC)
- میں چونکہ پچھلے چند ماہ میں ساجد صاحب کے کام کو دیکھتا رہا ہوں یا ان کے ساتھ مل کر بھی کچھ کام کیا ہے، اسلیے ان کے بارے میں مندرجہ ذیل ذاتی رائے کا اضافہ کروں گا
- وکیپیڈیا کے قوائد و ظوابط کو سمجھتے ہیں اور ان کی پابندی کرتے ہیں
- انتہائی متحرک ہیں اور کافی وقت وکیپیڈیا کی ترویج و ترقی کے لیے صرف کر رہے ہیں
- وکیپیڈیا کے اسلوب ، کیفیت معیار اور پیچیدگیوں سے یا تو پہلے ہی واقف ہیں یا واجبی سی رہنمائی کے بعد واقفیت حاصل کر لیتے ہیں
--کاشف عقیل 15:59, 9 مئی 2010 (UTC)
- برقی فہرست پر مندرجہ ذیل پیغام روانہ کر دیا گیا ہے۔
- اسلام علیکم،
- اردو وکیپیڈیا کے نئے ساتھی ساجد صاحب نے منتظم بننے کے لیے درخواست دی ہے۔ پچھلے کچھ ماہ سے ساجد صاحب بڑی محنت اور تیز رفتاری کے ساتھ اردو وکیپیڈیا پر کام کر رہے ہیں اور ان چند ماہ میں ہی کئی پرانے ساتھیوں سے زیادہ ترامیم کر کے ہمارے اہم ساتھیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کو انتظامی اختیارات دینے کے سلسلے میں رائے شماری کی جا رہی ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ رائے شماری میں حصہ لیکر جلد از جلد فیصلے تک پہنچنے میں مدد کریں۔
- شکریہ - کاشف عقیل
حق میں آنے والے ووٹ
- تائید ، دیگر پرانے ساتھیوں کی رائے کو اس تائید پر سبقت و فوقیت حاصل ہوگی۔ --سمرقندی 07:06, 8 مئی 2010 (UTC)
- تائید۔۔۔ --محبوب عالم 11:57, 8 مئی 2010 (UTC)
- تائید --کاشف عقیل 15:59, 9 مئی 2010 (UTC)
- تائید 18:49, 9 مئی 2010 (UTC)خاورkhawar
- تائید Wahab 17:15, 10 مئی 2010 (UTC)
- تائید مجھ سمیت بہت سارے پرانے منتظمین اپنی دیگر مصروفیات یا ذاتی کوتاہی و سستی کی بنیاد پر اب وکیپیڈیا کی جانب رخ نہیں کر رہے، اس صورتحال میں ساجد صاحب کی آمد ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہے۔ میں ان کو منتظمی کے اختیارات دینے کی مکمل تائید کرتا ہوں فہد احمد 09:22, 11 مئی 2010 (UTC)
مخالفت میں آنے والے ووٹ
نتیجہ
6:0
تہہ دل سے شکریہ
میں ایک لمبے عرصے سے انگریزی وکیپیڈیا کو معلومات کے حصول کے ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہا تھا اور میرے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہ تھی کہ وکیپیڈیا ہماری قومی زبان اردو اور علاقائی زبان پنجابی میں بھی موجود ہے۔ پہلے پہل تو میں نے سوچا کہ اردو میں لکھنے والوں کی تعداد بنسبت پنجابی زیادہ ہے لہذا میں نے اردو کی بجائے پنجابی ویکی پر لکھنا شروع کر دیا۔ جیسے جیسے مجھے ویکی پر تھوڑا تجربہ حاصل ہوا میں نے محسوس کیا کہ ہیمیں علاقائی سے پہلے اپنے قومی زبان کی ترویج و ترقی کے لئے زیادہ محنت کرنی چاہیے اور دوسری اور اہم بات (پتہ نہیں یہ بات مجھے کرنی چاہیے یا نہیں) کہ مجھے پنجابی ویکی سے اردو ویکی کا معیار بہت اعلی لگا اور انہی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اردو پر زورآزمائی کا سوچا اور میرا کام آپ کے سامنے ہے اور آج مجھے اردو ویکی کے منتظمین کا اعتماد حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی اور الحمد للہ مجھ حقیر کا نام بھی اردو ویکی پر منتظمیں کی فہرست میں درج ہو گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ منتظم بننے کے بعد میری ذمہ داری اب پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا کہ اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکوں۔ میری ایک نظم پیش خدمت ہے:
عظیم مجھے بنا دے اہر ایک کی نگاہ میں
لعین کے وسوسوں سے ہوں ڈگمگا گیا میں
آتا ہوں میں اس سے فقط تیری ہی پناہ میں
کامیابی کو تو اب مقدر میرا بنا دے
سیدھی راہ سے تو میری غفلت کو جلا دے
محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نقش پا میں میری ہدایت ہو
عشقِ محمدی میرے دل میں سرایت ہو
بوبکر کا سا تقوی تو مجھ کو نصیب کر
عمر کا سا اپنا تو مجھ کو حبیب کر
نظر کو تو میری عثمان کی حیا دے
شجاعت علی کو میرے دل میں تو بسا دے
الہی بندہ عاجز یہ تیرا
مانگتا ہے تجھ سے کرم یہ تیرا
دنیا میں اس کو تو سرخرو کر
حشر میں تو اس پہ اپنا حضور کر
الہی بخش دے ساجد کو پیارے نبی کے واسطے
دیدارِ بنی عطا کر عشق محمدی کے واسطے
میں سمرقندی بھائی، کاشف عقیل بھائی اور محبوب عالم بھائی کا تہہ دل سے مشکور ہوں یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ویکی پر مجھے پیش آنے والی ہر مشکل سے نجات پانے میں ہمیشہ میری رہنمائی فرمائی اور ان تین شخصیات میں سے بھی (اگر دوسرے احباب محسوس نہ کریں تو) میں کاشف بھائی کا بالخصوص شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ بہر حال! اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے میں اردو وکیپیڈیا کے منتظمین کا اور صارفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھ خاکسار کے منتظم بننے کیلئے رائے شماری میں حصہ لیا۔ میں انشاء اللہ اردو ویکی کو بین الاقوامی طور پر ایک اہم درجہ دلوانے کیلئے اپنی خدمات زور و شور سے جاری رکھوں گا۔ آخر میں اپنے ہی ایک شعر کی ترمیم کرتے ہوئے عرض کروں گا۔
جو میرا ہمسفر میرا جگنو نہیں ہوتا
دیدہ تر رہتی ہے منتظر ہر پل
جب اردو ویکی سامنے نہیں ہوتا
کچھ زیادہ بول گیا ہوں تو معذرت
دعاؤں اور رہنمائی کا طلبگار--ساجد امجد ساجد 11:59, 14 مئی 2010 (UTC)